ہومWest Bengalترنمول کانگریس نے نو تنظیمی اضلاع میں عہدیداروں کا ردوبدل کیا

ترنمول کانگریس نے نو تنظیمی اضلاع میں عہدیداروں کا ردوبدل کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر تنظیمی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی

کولکاتا: ترنمول کانگریس نے ریاستی سطح پر اہم تنظیمی قدم اٹھاتے ہوئے نو بڑے تنظیمی اضلاع میں عہدیداروں میں ردوبدل کیا ہے۔ ہفتہ کو پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس فیصلے کے تحت ٹاؤن، بلاک، یوتھ ونگ، خواتین ونگ اور مزدور یونین (آئی این ٹی ٹی یو سی) کے ڈھانچوں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔یہ ردوبدل وزیر اعلیٰ اور پارٹی سربراہ ممتا بنرجی کی براہِ راست ہدایت پر عمل میں لایا گیا ہے، تاکہ تنظیم کو مضبوط بنایا جا سکے اور زمینی سطح پر پارٹی کارکنوں کے درمیان رابطے کو مزید فعال کیا جا سکے۔ترنمول کانگریس نے جن نو اضلاع میں تبدیلیاں کی ہیں، ان میں شامل ہیں۔ہوڑہ سٹی۔ہوڑہ دیہی۔ہگلی(سیرام پور) تنظیمی ضلع۔ہگلی (آرام باغ) تنظیمی ضلع۔مشرقی بردوان۔بانکوڑہ تنظیمی ضلع۔وشنو پور تنظیمی ضلع۔مرشد آباد (بہرام پور) تنظیمی ضلع۔مرشد آباد (جنگی پور) تنظیمی ضلع۔پارٹی ذرائع کے مطابق، یہ تنظیمی ردوبدل آئندہ برسوں میں ہونے والے سیاسی چیلنجز اور ریاستی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کو مزید متحد اور فعال بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version