ہومWest Bengalعوام کے ساتھ ترنمول:ابھیشیک بنرجی

عوام کے ساتھ ترنمول:ابھیشیک بنرجی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ایس آئی آر ہیئرنگ سینٹرز کے آگے امدادی کیمپ لگانے کا اعلان

جدید بھارت نیوزسروس
کولکاتہ: ریاست بھر میں جاری اسپیشل انٹینسیو ریویژن کی سماعتوں کے دوران عام لوگوں کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات کے بیچ ترنمول کانگریس نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ پارٹی کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے اعلان کیا ہے کہ اب ہر ایس آئی آرہیئرنگ سینٹر کے سامنے ترنمول کی جانب سے سپورٹ کیمپ قائم کیے جائیں گے، تاکہ ضرورت مند اور بے سہارا لوگوں کو مدد فراہم کی جا سکے۔اتوار کو تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار بی ایل اے2 کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے ابھیشیک بنرجی نے اس فیصلے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ریاست کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی کو بھی غیر ضروری طور پر پریشان نہیں ہونے دیا جائے گا۔قابلِ ذکر ہے کہ ہفتہ کو ایس آئی آرسماعتوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوا، جس کے پہلے ہی دن کئی مقامات پر تنازعات دیکھنے میں آئے۔ بیمار، بزرگ اور خاص حالات میں مبتلا افراد کو سماعت کے لیے قطاروں میں کھڑا کرنے پر سخت اعتراضات اٹھے۔ کولکاتہ کے چیتلا گرلز اسکول میں قائم سماعتی مرکز پر شدید سردی کے باوجود ایک 90 سالہ شخص کو لائن میں کھڑے دیکھا گیا۔ اگرچہ الیکشن کمیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ 85 سال سے زیادہ عمر کے سینئر ووٹرز کو سماعت کے لیے نہیں بلایا جائے گا، لیکن زمینی سطح پر اس کے برعکس منظر سامنے آیا۔ترنمول کے مطابق، مختلف اضلاع میں بیمار افراد، نئی شادی شدہ خواتین اور حتیٰ کہ حاملہ خواتین کو بھی سماعتی مراکز کی قطاروں میں دیکھا گیا۔مشرقی مدنی پور میں ایک حاملہ خاتون کو اسپتال میں داخلے کے دن ہی سماعت کی لائن میں کھڑا پایا گیا، جس پر شدید ردِعمل سامنے آیا۔ان حالات کے پیش نظر ترنمول نے فیصلہ کیا ہے کہ ایس آئی آرہیئرنگ سینٹرز کے باہر سپورٹ کیمپ قائم کیے جائیں گے، جہاں پارٹی کے رہنما اور کارکن عام لوگوں کی رہنمائی اور مدد کریں گے۔ اس سے قبل ریاستی انتظامیہ کی جانب سے ’مے آئی ہیلپ یو‘ کیمپ بھی لگائے گئے تھے، جن کے ذریعے عوام کو پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹس سمیت مختلف دستاویزات سے متعلق مسائل میں مدد فراہم کی گئی تھی۔ادھر، ابھیشیک بنرجی نے یہ بھی اعلان کیا کہ پیر کے روز ترنمول کا ایک وفد ریاستی الیکشن کمیشن کے دفتر جا کر ایس آئی آر سماعتوں کے دوران عوام کو مبینہ ہراساں کیے جانے کے خلاف احتجاج کرے گا۔ انہوں نے بی ایل اے2 کے کام کی ستائش کرتے ہوئے کہاآپ کے نام تاریخ کے اوراق پر سنہری حروف میں لکھے جائیں گے۔آل انڈیا جنرل سکریٹری نےایک بار پھر الزام لگایا کہ بی جے پی کے دباؤ میں بنگال میں ووٹر لسٹ کے نام پر ایس آئی آر کرایا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر اب تک کتنے بنگلہ دیشی اور روہنگیا افراد کو ووٹر لسٹ سے خارج کیا گیا ہے، جس کی تفصیلات کمیشن کی جانب سے واضح نہیں کی گئیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version