ہومWest Bengalآسنسول میں درگادیوی کی مورتی کا سر چوری، ملزم کو کھمبے سے...

آسنسول میں درگادیوی کی مورتی کا سر چوری، ملزم کو کھمبے سے باندھ کر پولیس کے حوالے کیاگیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

آسنسول: آسنسول میں درگا دیوی کے مجسمے کے سر کی چوری کی اطلاع عام ہوتے ہی شہر میں سنسنی پھیل گئی۔پولیس بھی حرکت میں اگئی کہ کہ کہیں کوئی فرقہ وارانہ ہم اہنگی میں خلل پہنچانے کی کوشش تو نہیں کی گئی ہے۔لیکن تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ یہ مجسمہ سازوں کی آپسی رقابت کا نتیجہ ہو سکتا ہے بہرحال پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق آسنسول جنوبی تھانہ کے تحت موہی شیلا میں واقع آسنسول کے کمہارٹولی علاقے میں دیوی درگا کی مورتی کے سر کی چوری نے ہلچل مچا دی ہے۔ مشہور مجسمہ ساز بپی پال کی طرف سے تیار کردہ اس بت کو اگلے دن ڈیلیور کیا جانا تھا۔ اسی علاقے میں ایک اور مجسمہ ساز کے لیے کام کرنے والے نوجوان کو چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ مقامی لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر کھمبے سے باندھ دیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔مجسمہ ساز بپی پال نے کہا کہ ان کے مجسموں کی بہت تعریف کی گئی، اور چوری کی وجہ سے انہیں کافی نقصان پہنچا ہے۔ اس نے الزام لگایا کہ کچھ لوگ اس کے فن پارے سے حسد کرتے ہیں۔ دریں اثنا، ملزم کے مالک ہری رنجن پال نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ اس واقعہ سے موہی شیلا کے مجسمہ سازوں اور مقامی لوگوں میں غصہ ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version