پیاز کے کسانوں کے لئے بڑا قدم اٹھایا ہے
ہگلی13اکتوبر : ہگلی ضلع کونسل دفتر میں ریاستی زراعتی دفتر کے جانب سے ریاست کے کسانوں کو بڑی سہولیات دینے کا اعلان کیا گیا ۔ کسانوں کے جانب سے پیاز لہسن کی پیداوار کو رکھنے کےلئے پچیس میٹرک ٹن تک کاے جگہ کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ۔ یہاں پچیس مٹرک ٹن زخیرہ کی گنجائش ہوگی ۔ جس کی تعمیری کام ریاستی زرعی مارکیٹنگ محکمہ شروع کی ہے ۔ یہاں حکومت تحفظ کےلئے سبسڈی بھی دیگی ۔ یہاں ریاستی وزیر زراعت مملکت بیچارام منا نے مزید کہا کہ اب ریاستی حکومت ناسک پر انحصار نہیں کریگی یہاں 775 عدد ( گولہ ) بنائے گی ۔ اکثر دیکھا جاتاہے کہ کسان اپنی فصل خاص کر پیاز لہسن محفوظ نہیں رکھ پانے کے ڈر سے مجبوراً فروخت کر دیتے ہیں ۔ جس سے کسانوں کو مناسب قیمت نہیں مل پاتی ہے ۔ وہ اچھی قیمت سے محروم ہوجاتے ہیں اس لئے کہ بیشتر کسان کھیت سے نکالتے ہیں اور وہیں فروخت کردیتے ہیں ۔ اس سے سال بھر پیاز کی فراہمی میں بھی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ دوسری ریاستوں خاص کر مہاراشٹر کے ناسک پر انکو انحصار کرنا پڑتا ہے۔ نتیجے کے طور پر خریداروں کو اکثر بازار سے زیادہ قیمت پر پیاز خریدنا پڑتا ہے۔ ایک عرصے سے یہ سوچ تھی کہ اگر پیاز کو آلو کی طرح ذخیرہ کیا جائے تو یہ مسائل ختم ہوسکتے ہیں۔ زرعی سائنسدان بھی یہ جاننے کی کوشش کر رہے تھے کہ انہیں کیسے ذخیرہ کیا جائے ۔ کیونکہ پیاز کو آلو کی طرح کولڈ اسٹوریج میں نہیں رکھا جا سکتا۔ پیاز کی بہت اچھی قسم سکھ ساگر بالاگڑھ ہگلی میں کاشت کی جاتی ہے۔ ہگلی کے بالاگڑھ میں تجرباتی بنیادوں پر پیاز ذخیرہ کرنے کے گھر بنائے گئے تھے۔ تاہم یہ بہت مؤثر نہیں تھا ۔ اب ریاست کے زرعی مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کی پہل کے تحت پیاز رکھنے کےلئے گولا بنایا جائے گا۔ زرعی مارکیٹنگ کے وزیر بیچارام مننا نے ہگلی سرکٹ ہاؤس میں ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی ۔ ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ ترون بھٹاچاریہ ، چیئرمین رنجن دھارا ، ضلع زراعت افسر مدن موہن کولے اور محکمہ زراعت کے افسران موجود تھے۔ ہگلی میں پیاز کے گولے کے لئے 352 لوگوں نے آن لائن درخواست دی تھی ۔ ان میں سے 175 افراد کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔ وزیر بیچارام مننا نے کہاکہ “ہر ایک کو 1 لاکھ 25 ہزار روپئے کی سرکاری سبسڈی ملے گی۔ اس سے ناسک مہاراشٹر پر انحصار کم ہو جائے گا۔ بے وقت پیاز کی قیمتوں میں اچانک اضافے کا رجحان بھی کم ہو جائے گا۔ دیکھا جا رہا ہے کہ اچانک پیاز 100 روپئے فی کیلو تک ہو جاتا ہے۔ ہم کسانوں کی ہر طرح کی مدد کر رہے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ پیاز پیدا کرنے والے 10 اضلاع میں 775 پیاز کے گولا بنائے جائیں گے۔ ان میں سے 175 ہگلی ضلع میں ہیں ۔
