تو پھربنگال کیسے بنے گا ’’سونار بنگہ :ابھیشیک بنرجی
جدید بھارت نیوز سروس
کولکاتہ ، 26 ستمبر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کولکاتہ میں درگا پوجا پنڈال کے افتتاح کے دوران کہا کہ بنگال میں ایسی حکومت بنے جو ریاست کو پھر سے ’سونار بنگلہ‘ بنائے۔ان کے اس بیان سے درگا پوجا کے ماحول میں سیاسی آگ بھڑک اٹھی ۔اس کے جواب میں، بنگال میںوزیر اعلی ممتا بنرجی حکومت کے جانشین سمجھے جانے والے رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے “سونار بنگلہ” بیان پر جوابی حملہ کیا۔انہوں نے مرکزی حکومت پر مغربی بنگال کی تقریباً 2 لاکھ کروڑ روپےکے واجبات روکے رکھنے کا الزام لگایا۔ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کو پہلے یہ واضح کرنا چاہیے کہ ریاست کے واجبات کیوں ادا نہیں کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ امت شاہ سے پہلے یہ پوچھا جانا چاہئے کہ بنگال کو ملنے والے 2 لاکھ کروڑ روپے کب ملیں گے۔اگر وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ترنمول کانگریس جھوٹ بول رہی ہے تو وہ جہاں کہیں گے میں حقائق اور اعداد و شمار کے ساتھ بحث کے لیے تیار ہوں۔‘‘ بنرجی نے بی جے پی کے نعرے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’سونار بنگلہ‘ کی بات کرتے ہیں، لیکن کیا انھوں نے ابھی تک بہار کو ’سونار بہار‘ بنایا؟کیا وہ گجرات، مہاراشٹر، یا اتر پردیش کو ’سونار بنگلہ ‘ بنا پائے ؟ دراصل بی جے پی ان تمام ریاستوں میں مغربی بنگال کی دولت کا استعمال کر رہی ہے۔ایم پی نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ بنگال میں درگا پوجا کی اجازت نہیں ہے اب یہاں درگا پوجا کا افتتاح کر رہے ہیں۔”آج، بنگال کی درگا پوجا کو یونیسکو کی جانب سے غیر محسوس ثقافتی ورثے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ وہ بھی اس ممتا حکومت کے دور میں۔
بی جے پی کی حکومت والی کسی بھی ریاست میں کسی تہوار یا جشن کو اس طرح کی پہچان نہیں ملی ہے۔ ہماری کنیا شری کو بین الاقوامی سطح پر پہچان ملی ہے۔” بنرجی نے کولکاتہ میں شدید بارش اور پانی جمع ہونے کے معاملے پر مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت منفی حالات میں اپنی پوری کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر چار گھنٹے میں 300 ملی میٹر بارش ہو جائے تو کیا ہو سکتا ہے؟پھر بھی، اگر کولکاتہ میں پانی بھرا ہوا ہے، تو امیت شاہ ایک جگہ سے دوسری جگہ کیسے جا رہے ہیں؟بحر حال جو بھی ہو 19 ویں صدی کے سماجی مصلح ایشور چندر ودیا ساگر کے 205 ویں یوم پیدائش پر ودیا ساگر کالج میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، بنرجی نے شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے کولکاتہ کے دورے کے دوران کالج کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی ماہر تعلیم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
