مرشدآباد:مہا پنچمی کے موقع پر ایک تاجر کو مبینہ طور پر اغوا کر کے قتل کر دیا ۔پولیس اور مقامی باشندوں نے بتایا کہ یہ واقعہ ڈومکل تھانہ علاقہ کے گڑبیریا علاقہ میں پیش آیا۔ علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔الزام ہے کہ تاجر جنت انصاری (57) کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا ۔جنت انصاری کو ہفتے کی رات یعنی پنچمی کو خون آلود حالت میں اسپتال پہنچایا گیا ۔ رات دیر گئے علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔خاندان کا دعویٰ ہے کہ جنت نے مرنے سے پہلے اپنے “حملہ آوروں” کا نام لیا تھا۔متوفی کے بیٹے رقیب انصاری نے کہا، ’’کچھ لوگوں نے میرے والد کو فون کیا اور ہفتہ کی دوپہر انہیں لے گئے۔یہ واقعہ کچھ دیر بعد پیش آیا۔ ہمیں وجہ نہیں معلوم، لیکن میرے والد نے مرنے سے پہلے کچھ نام بتائے۔اس واقعہ سے علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ فی الحال اس معاملے میں کسی کے گرفتار یا حراست میں لیے جانے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ ڈومکل تھانہ پولیس نامزد ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔
تاجرکا پہلے کیا گیا اغوا ، پھر گلا ریت کا قتل
مقالات ذات صلة
