کولکتہ، 22 دسمبر (یو این آئی) ترنمول کانگریس کے معطل ایم ایل اے ہمایوں کبیر نے پیر کو ایک نئی سیاسی پارٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ مسٹر کبیر نے کہا کہ ان کی پارٹی کا نام جنتا انین پارٹی (جے یو پی)ہوگا۔ اس کی ریاستی کمیٹی 75 ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں تقریباً 20 فیصد ہندو برادری کی نمائندگی کریں گے۔مسٹر کبیر نے بتایا کہ پارٹی کا باضابطہ آغاز مرشدآباد ضلع کے بیل ڈنگا میں جلسہ عام کے دوران کیا جائے گا۔ مرشد آباد مسلم اکثریتی ضلع ہے۔ اس خطے میں ریاست کی 294 اسمبلی سیٹوں میں سے 30 ہیں۔ انتخابات مارچ-اپریل 2026 میں ہونے والے ہیں۔ مسٹر کبیر نے کہا کہ اس میٹنگ کے دوران وہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے کم از کم پانچ ممکنہ امیدواروں کا بھی اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ راج نگر اور بیل ڈنگا دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور 2026 میں دونوں سیٹیں جیتنے کے لئے پراعتماد ہیں۔ بیل ڈنگا میدان میں ان کے سینکڑوں حامیوں میں سے کچھ نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے جھنڈے بھی لہرائے رہے تھے۔سندربن انین ایجوکیشنل ٹرسٹ سے وابستہ ایک حامی نے بھی ایک تعلیمی ادارے کے قیام کے لیے ایک کروڑ روپے کے عطیہ کا اعلان کیا۔ مسٹر کبیر نے کہا کہ یہ مستقبل میں مجوزہ بابری مسجد کمپلیکس کے قریب قائم کی جائے گی۔مسٹر کبیر نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کا جھنڈا جلد ہی ریاست بھر میں نظر آئے گا۔ پارٹی پرچم ترنمول کانگریس اور ہندوستانی قومی پرچم سے مشابہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مغربی بنگال کے لوگوں کے لیے کام کرتے رہیں گے۔مسٹر کبیر نے کہاکہ “پارٹی کا نشان ‘میز، ‘گلاب کا جوڑا، یا ‘ناریل کا درخت ہو سکتا ہے، جو کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے مختص کی گئی ہے۔” میری پہلی پسند میز ہے۔”انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی ریاست میں اگلی حکومت بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گی اور مرشد آباد میں جنتا انین پارٹی (جے یو پی) سی پی آئی (ایم)، انڈین سیکولر فرنٹ (آئی ایس ایف) اور کانگریس کے ساتھ اتحاد کرے گی۔مسٹر کبیر نے کہا کہ ہم مرشدآباد میں نئی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔ 2026 کے انتخابات میں ترنمول کانگریس ختم ہوجائے گی۔
ترنمول کے معطل ایم ایل اے ہمایوں کبیر نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا
مقالات ذات صلة
