ہومWest Bengalنیتا جی کے پڑپوتے چندر کمار بوس کو SIR سماعت کا نوٹس

نیتا جی کے پڑپوتے چندر کمار بوس کو SIR سماعت کا نوٹس

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ترنمول نے بی جے پی پر سیاسی انتقام کا الزام لگایا

جدید بھارت نیوز سروس
کولکاتہ : مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظرثانی (اسپیشل انٹینسیو ریویژنSIR) کو لے کر تنازعہ مزید گہرا ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اب نیتا جی سبھاش چندر بوس کے پڑپوتے چندر کمار بوس کو بھی SIR سماعت کا نوٹس بھیجا گیا ہے، جس کے بعد سیاسی اور سماجی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔چندر کمار بوس نے اس نوٹس پر حیرت اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا اب نیتا جی سبھاش چندر بوس کے خاندان کو بھی اپنی شہریت ثابت کرنی پڑے گی؟ ان کے اس بیان نے SIR کے عمل پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں کہ آخر ووٹر لسٹ کی جانچ کے نام پر کن لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔نوٹس جاری ہونے کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں اور کارکنوں کی تنقید کے دباؤ میں الیکشن کمیشن کو وضاحت پیش کرنی پڑی۔ کمیشن کے مطابق چندر بوس کے گنتی فارم میں 2002 کی ووٹر لسٹ سے جوڑنے والا کالم خالی رہ گیا تھا، جسے ایک تکنیکی غلطی قرار دیا گیا۔ اسی بنیاد پر قواعد کے تحت انہیں سماعت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بنگال میں SIR کے دوران عام شہریوں کے ساتھ ساتھ متعدد نامور شخصیات، سیاسی رہنماؤں، ایم ایل ایز اور ایم پیز کو بھی نوٹس بھیجے جا چکے ہیں۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کا الزام ہے کہ معمولی تکنیکی خامیوں کو بنیاد بنا کر لوگوں کو غیر ضروری طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے اور لائنوں میں کھڑا ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔چندر کمار بوس کے معاملے پر ترنمول کانگریس نے اسے سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔ ٹی ایم سی کا کہنا ہے کہ چندر بوس ماضی میں بی جے پی کے ٹکٹ پر دو بار الیکشن لڑ چکے ہیں اور 2023 میں اختلافات کے بعد پارٹی چھوڑ چکے ہیں، اسی پس منظر میں انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اس واقعے نے ایک بار پھر بنگال میں SIR کے عمل، الیکشن کمیشن کے کردار اور سیاست میں اس کے اثرات پر بحث کو تیز کر دیا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version