ہومWest Bengalکلیانی میں جے آئی ایس کالج آف انجینئرنگ کا سلور جوبلی جشن،...

کلیانی میں جے آئی ایس کالج آف انجینئرنگ کا سلور جوبلی جشن، ممتاز شخصیات کو اعزاز

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کلیانی، یکم ستمبر (محمد نعیم) جے آئی ایس کالج آف انجینئرنگ نے اپنے قیام (2000) کے 25 سال مکمل ہونے پر شاندار سلور جوبلی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ادارے کی تعلیمی و تحقیقی کامیابیوں اور ملک کے تکنیکی تعلیم میں اس کے نمایاں کردار کو سراہا گیا۔تقریب میں مکاؤٹ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تاپس چکرورتی، مغربی بنگال حکومت کے پرنسپل سکریٹری برائے اعلیٰ تعلیم بنود کمار، جے آئی ایس گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر سردار ترنجیت سنگھ سمیت متعدد معزز مہمان شریک ہوئے۔اس موقع پر 25 ممتاز شخصیات، 25 مقامی اسکولوں کے ہیڈماسٹر و ہیڈ مسٹریس اور 25 نمایاں سابق طلبہ کو اعزازات سے نوازا گیا، جب کہ طلبہ کو بھی تعلیمی کارکردگی اور قومی سطح کے امتحانات میں نمایاں کامیابیوں پر انعامات دئیے گئے۔ اختتامی نشست میں فنکارہ سردھا مشرا نے اپنے نغموں سے ماحول کو پُر رونق بنایا۔اس پروقار تقریب پر سردار سمر پریت سنگھ (ڈائریکٹر، جے آئی ایس گروپ) نے کہا کہ یہ سفر انسانیت کی خدمت کے مشن کے ساتھ جاری رہے گا اور مستقبل میں بھی ادارہ نئے رہنما اور موجد تیار کرتا رہے گا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version