ہومWest Bengalقدرتی آفات کے بعد ریاست بھر میں اسکول اور کالج بند

قدرتی آفات کے بعد ریاست بھر میں اسکول اور کالج بند

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

وزیر تعلیم برتیا باسو نےطلبہ کو فوری راحت دینے کا فیصلہ کیا

کلکتہ :ریاست میں لگاتار ریکارڈ بارش اور شہر بھر میں پانی بھرنے کے باعث سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔کولکاتہ میں کئی دہائیوں بعد ایسی تباہی دیکھی ہے جس نے عام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں اور ہر طبقہ اس قدرتی آفت سے متاثر ہے۔اسی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہنگامی ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر تعلیم برتیا باسو کو فوراً ریاست بھر کے سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی دینے کا حکم دیا۔ ہدایت کے بعد وزیر تعلیم نے اعلان کیا کہ 24 اور 25 ستمبر (بدھ اور جمعرات) کو ریاست کے تمام اسکول اور اعلیٰ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ یہ فیصلہ طلبہ کو کسی بھی حادثے سے محفوظ رکھنے اور انہیں فوری راحت پہنچانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 26 ستمبر (جمعہ) سے ویسے ہی پوجا کی چھٹیاں شروع ہونے والی تھیں۔ اس لیے اس بار بارش کے سبب منگل سے ہی اسکولوں اور کالجوں میں پوجا کی چھٹی مؤثر ہو گئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای بورڈ کے اسکول بھی طلبہ کی حفاظت کے پیش نظر کم از کم دو دن کے لیے چھٹی کا اعلان کریں۔شہر میں اب بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور انتظامیہ نے عام لوگوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version