ہومWest Bengalچاپدانی گھاٹ پر چھٹھ پوجا کے لئے مرمت و صاف صفائی زوروں...

چاپدانی گھاٹ پر چھٹھ پوجا کے لئے مرمت و صاف صفائی زوروں پر

Facebook Messenger Twitter WhatsApp
ہگلی :  درگا پوجا کے بعد سے تہواروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ان میں سے چھٹھ ہوجا ایک ایسا تہوار ہے جو نہایت ہی عقیدت واحترام سے منایا جاتا ہے ۔ عقیدت مند گھاٹوں پر ہزاروں کی تعداد میں جاتے ہیں عقیدت واحترام کے ساتھ پوجا کرتے ہیں ۔ اس ہوجا کا دوسرے طبقہ کے لوگ بھی کافی احترام کرتے ہیں ۔ چاپدانی گھاٹ پر چھٹھ پوجا کے لئے میونسپلٹی کی جانب سے صاف و صفائی اور مرمت کا کام زوروں پر ہے ۔ اس کا جائزہ لینے کے لئے چیرمین سریش مشرا ،وائس چیرمین بنو کمار ، جیتندر سنگھ ، سورج گپتا ، راہل کمار اور میونسپلٹی کے دیگر اسٹاف نے دورہ کیا ۔ سبھی جائزہ لیتے ہوئے کچھ ضروری ہدایت بھی دی ۔ چیرمین سریش مشرا نے کہا کہ چھٹھ پوجا بہت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔ ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند پوجا کے لئے آتے ہیں ۔ ان سب کو کسی طرح کی کوئی دشواری نہ ہو اس کا بھرپور خیال رکھا جاتا ہے ۔ اسی مناسبت سے یہاں صاف و صفائی اور مرمت کا کام زوروں پر چل رہا ہے۔
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.