(پریس ریلیز) حضرت مولانا غلام جامی نعیمی قادری جنرل سیکریٹری پروگریسیو ڈے اسکول 1/A نواب سراج الاسلام لیں کلکتہ۔ 16 کی اطلاع کے بموجب آج مورخہ 11, اکتوبر سے اسکول میں داخلے کا فارم برائے درجہ Lower Nursery سے درجہ نہم IX تقسیم کیا جائے گا۔ خواہشمند والدین دفتر کے اوقات صبح 9 بجے سے لیکر دن کے 2 بجے تک فارم حاصل کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ اسکول مکمل طور پر انگلش میڈیم ہونے کے باوجود ایک پیپر مادری زبان کے ساتھ دینی تعلیم کا بھی درس دیتا ہے۔ اسکول ویسٹ بنگال بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن سے منظور شدہ ہے۔ علاوہ ازیں خوشی کی بات یہ ہے کہ اسکول انتظامیہ کی انتھک کوششوں سے ویسٹ بنگال ہائر سیکنڈری کونسل نے 2026 تعلیمی سیشن کے لئے درجہ یاز دہم XI میں اسکول کو داخلے کی منظوری دے دی ہے۔ لہذا الحمداللہ آئندہ سال سے اسکول میں باضابطہ XI-XII کی پڑھائی شروع ہوجائے گی۔
پروگریسیوڈےاسکول (انگلش میڈیم) کو ملا ہائر سیکنڈری کا درجہ
مقالات ذات صلة
