ہومWest Bengalپردیش کانگریس نے غنی خان چودھری کو خراجِ عقیدت پیش کیا

پردیش کانگریس نے غنی خان چودھری کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ایسٹ-ویسٹ میٹرو کے ایک اسٹیشن کا نام برکت دا کے نام پر رکھا جائے: سبھانکر

کولکاتہ:مغربی بنگال پردیش کانگریس کے دفتر بدھں بھون میں آج ایک جذباتی ماحول دیکھنے کو ملا، جہاں پارٹی کے رہنما اور کارکنان نے سابق صوبائی صدر اور سابق مرکزی وزیر برکت غنی خان چودھری کے یومِ پیدائش پر انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پردیش کانگریس کے صدر سبھانکر سرکار نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا اگرچہ آج برکت دا کا جسدِ خاکی نہیں رہا، مگر جب کولکاتہ سے مالدہ جانے والی گوڑ ایکسپریس پٹریوں پر دوڑتی ہے، تو ایسا لگتا ہے جیسے برکت دا کی سانسیں اس کے دھوئیں کے ہر ذرے میں بسی ہوئی ہوں۔
سبھانکر بابو نے مغربی بنگال کی ریلوے کی ترقی میں برکت غنی خان چودھری کے تاریخی کردار کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ برکت دا نے اپنے دور میں شمالی بنگال اور جنوبی بنگال کے درمیان ریل رابطے کو مضبوط بنانے میں ناقابلِ فراموش خدمات انجام دی تھیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ “ایسٹ-ویسٹ میٹرو کوریڈور کے کسی ایک اسٹیشن کا نام برکت غنی خان چودھری کے نام پر رکھا جائے” تاکہ نئی نسل کو ان کے عوامی کارناموں کی یاد دلائی جا سکے۔
اس موقع پر موجود کانگریس کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے برکت دا کو ایک نڈر، اصول پسند اور عوام سے جڑے رہنما کے طور پر یاد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ برکت غنی خان چودھری صرف ایک سیاست دان نہیں بلکہ عوام کے سچے خادم تھے جنہوں نے اپنی زندگی بنگال کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے وقف کر دی۔ تقریب کے دوران بدھان بھون میں برکت دا کی تصویر کے سامنے گل پوشی، شمع روشن اور نعرۂ “برکت دا امر رہیں” کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔ کانگریس کے سینئر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پارٹی پورے ریاست میں برکت غنی خان چودھری کی خدمات پر مبنی ایک یادگاری مہم شروع کرے گی تاکہ نوجوانوں کو اس عوامی لیڈر کی سیاسی وراثت سے روشناس کرایا جا سکے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version