ہومWest Bengalکولکاتہ کی ہوا میں ’پلاسٹک کا زہر

کولکاتہ کی ہوا میں ’پلاسٹک کا زہر

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

آئی آئی ایس ای آر کی تحقیق میں خطرے کی گھنٹی

چار میٹرو شہروں میں کولکتہ سب سے زیادہ متاثر

کولکاتہ: شہر کی ہوا میں آلودگی کا ایک نیا اور تشویشناک پہلو سامنے آیا ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (IISER)، کولکاتہ کی قیادت میں کی گئی ایک اہم تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں کولکتہ کی فضاء میں سانس کے قابل مائیکرو پلاسٹکس کی مقدار سب سے زیادہ ہے۔مطالعے کے مطابق، کولکاتہ کی ہوا میں 10 مائیکرو میٹر سے چھوٹے مائیکرو پلاسٹک ذرات کی اوسط مقدار 14.23 مائیکروگرام فی مکعب میٹر پائی گئی، جو دہلی، ممبئی اور چنئی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے جس میں انہی شہروں میں انسانی سانس کی سطح پر مائیکرو پلاسٹکس کی براہِ راست پیمائش کی گئی۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سردیوں کے موسم اور شام کے بازار کے اوقات میں مائیکرو پلاسٹکس کا ارتکاز تیزی سے بڑھ جاتا ہے۔ اس دوران لوگ زیادہ تر مصنوعی یا گھسے ہوئے کپڑے پہنتے ہیں، جبکہ درجہ حرارت کے الٹ پھیر سے ہوا جمی رہتی ہے۔ بازاروں میں بڑھتی ہوئی انسانی سرگرمیاں، پلاسٹک کا بے ہنگم استعمال اور کچرے کے ناقص انتظام نے صورتحال مزید بگاڑ دی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کولکاتہ کا اوسط شہری اپنی روزمرہ زندگی میں اتنے مائیکرو پلاسٹکس سانس لے لیتا ہے جو تقریباً 2.9 گرام بنتے ہیں—یعنی ایک چھوٹی پلاسٹک کی بوتل کے وزن جتنے۔
تحقیق کے مرکزی مصنف، IISER کولکاتہ کے پروفیسر گوپال کرشنا دربھ کے مطابق، “مائیکرو پلاسٹک اب فضائی آلودگی کی ایک نئی اور انتہائی خطرناک شکل کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ یہ نہ صرف انسانی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں بلکہ یہ زہریلے کیمیکلز اور پیتھوجینز کو بھی ساتھ لے کر جسم میں داخل ہو سکتے ہیں۔”Environment International میں شائع اس تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کولکتہ کے بازاروں میں PM10 اور PM2.5 میں شامل ذرات کا 5 فیصد تک حصہ مائیکرو پلاسٹکس پر مشتمل ہے۔ یہ ذرات زیادہ تر پالئیےسٹر، پولیتھیلین، اسٹائرین بوٹاڈین ربڑ اور پی وی سی جیسے پلاسٹک مادوں سے آتے ہیں۔ماہرین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کو کم کریں، مصنوعی کپڑوں کے زیادہ استعمال سے پرہیز کریں، اور گھروں میں کپڑوں کی علیحدگی اور مناسب فضلہ نظم و نسق جیسے ضروری اقدامات اپنائیں۔کیونکہ یہ ’غیر مرئی آلودگی‘ اب انسانی صحت پر براہِ راست حملہ کر رہی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version