ہومWest Bengalمغربی بنگال اردو اکاڈمی کی یوم تاسیس کے موقع پر پروگرام کا...

مغربی بنگال اردو اکاڈمی کی یوم تاسیس کے موقع پر پروگرام کا انعقاد

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

توسیعی خطبہ ڈاکٹر سجاد نے جبکہ خیر مقدمی کلمات سید شہاب الدین نے پیش کی

کولکاتہ :مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے یوم تاسیس کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر سجاد رضوی اسسٹنٹ پروفیسر نے ایک توسیعی خطبہ پیش کیا۔فنگشن سب کمیٹی کے چیئر مین سید شہاب الدین حید نے خیرمقدمی کلمات پیش کرتے ہوئے ایک تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم تین برسوں سے یوم تاسیس کے موقع پر پروگرام کا انعقاد کر رہے ہیں اور اس موقع پر ہم یہی کہنا چاہیں گے کہ اردو کاڈمی کا فنڈ کا 40 فیصد طلبا و طالبات کی پڑھائی اور ان کے ترقی کے کاموں میں خرچ ہو تاہے۔کیوں کہ اردو اکاڈمی کی یہی کوشش رہتی ہے کہ طلبا اپنی پڑھائی کو مکمل کریں اور اس سماج میں سرخرو ہوں۔اکاڈمی نے اسلام پور اور آسنسول کے اکاڈمی سینئر کے ذریعہ بھی طلبا کی ترقی کے لئے بہت سارے اقدامات کئےگئے۔اس کے علاوہ درجنوں مفت کوچنگ سینٹر چلائے جا رہے ہیں جو فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے۔اس پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے ڈاکٹر دبیر احمد نےاردو اکاڈمی کی یوم تاسیس کے پروگرام کے متعلق اہم نکات پر روشنی ڈالی اور اس کی اہمیت کو پیش کیا۔اس موقع پر شکیل احمد کے علاوہ دیگر مقررین نے اپنی باتیں پیش کرتے ہوئے اردو اکاڈمی کے ذریعے کئے جا رہے کاموں کو اجاگر کیا ۔اس موقع پر اکاڈمی کے سینئرممبروں میں منصور حسن ،مختار علی ،ڈاکٹڑ نوشاد عالم ،شمس العارفین ،ڈاکٹر غزالہ یاسمین اور شوکت علی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version