ہومWest Bengalوزیر اعلی ممتا بنرجی کے گھر کالی پوجا کا اہتمام

وزیر اعلی ممتا بنرجی کے گھر کالی پوجا کا اہتمام

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

وزیر اعلیٰ نے ذاتی طور پر رسومات ادا کیں، مہمانوں کا استقبال کیا اور سادگی کے ساتھ روایت کو زندہ رکھا

جدید بھارت نیوز سروس
کولکاتہ: ہر سال کی طرح اس سال بھی دیوالی (کالی پوجا) کے موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے گھر میں 48ویں سالانہ کالی پوجا کی تقریب منعقد کی۔ وزیر اعلیٰ نے روایتی لباس میں سادگی اور عقیدت کے ساتھ تمام رسومات کی نگرانی کی اور خود مہمانوں کا استقبال کیا۔پیر کی صبح سے ہی ممتا بنرجی کے گھر کو پھولوں اور روشنیوں سے سجایا گیا تھا۔ انہوں نے نہ صرف پوجا کی جگہ کی تیاری کا خیال رکھا بلکہ خود کھچڑی تیار کی، مندر کی جگہ سجائی اور شام کے وقت ہاتھوں سے چراغ جلا کر عقیدت بھرا ماحول قائم کیا۔ وزیر اعلیٰ کی یہ سالانہ روایت ان کی والدہ کی نگرانی میں شروع ہوئی تھی اور اب وہ اسے پوری لگن اور خلوص کے ساتھ انجام دے رہی ہیں۔
اس موقع پر ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے پہلے جھیل کالی باڑی مندر کا دورہ کیا، جہاں ریاست کے عوام کی صحت اور خوشحالی کے لیے دعا کی، اور پھر اپنی بیٹی اجنیہ کے ساتھ وزیر اعلیٰ کے گھر پہنچے۔ یہ خاندانی پوجا ایک دیرینہ روایت ہے، جو ہر سال محبت اور خلوص کے ساتھ منائی جاتی ہے۔گزشتہ سال ابھیشیک بنرجی نے اپنی آنکھ کی سرجری کے فوراً بعد بھی پوجا میں حصہ لیا تھا، اور اس سال بھی پوجا کا ماحول خاندانی اور پر سکون رہا۔ وزیر اعلیٰ کے گھر میں عقیدت، خلوص اور روایت کی یہ جھلک ہر کسی کے لیے ایک مثالی منظر بنی، جہاں سادگی اور روایتی جوش کا حسین امتزاج نمایاں تھا۔معلوم ہو کہ اپنے گھر میں وہ 48 سال سے پوجا کر رہی ہیں پہلے ان کی ماں کیا کرتی تھی کالی پوجا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version