ہومWest Bengalہندی ساہتیہ پریشد کولکاتا کے سالانہ ساہتیہ مہو تسو کے موقع پر

ہندی ساہتیہ پریشد کولکاتا کے سالانہ ساہتیہ مہو تسو کے موقع پر

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

آل انڈیا کوی سمیلن اور ساہتیہ سمان کا انعقاد

کولکاتہ، 19نومبر (راست) کولکاتا کا مشہورومعروف ادارہ ہندی ساہتیہ پریسد کا سالانہ ساہتیہ مہتسو منایا گیا ۔اس موقع پر گزشتہ 16نوبر کا آشرواد گیسٹ یاؤس گڑیا کولخاتا میں آل انٹیا کوی سمیلن اور ساہتیہ سمان کا شاندار انعقاد 11بجے سے کیا گیا جو رات کے آٹھ بجے تک کامیابی کے ساتھ چلا ۔ اس موقع پر ہندی ساہتیہ پریسد کے کنوینر و قومی صدر سنجے شکلا , ہندی ساہتیہ پریسد کے سر پرست سوریا سنہا اور ہندی پریسد کے قومی جنرل سکریٹری پردیپ ۔کمار دھانک پرگرام کے آخر ےک موجود ر ہے ۔آل انڈیا کوی سمیلن اور سمان سماروہ میں جن کی شرکت ہوئی ان میں ڈاکٹر رما شرما جاہان، ڈاکٹر جیوتشنا شرما آگرہ، وندنا ناٹیشوری نیمچ , گیٹیشور گھائل , شوبھاکرن ,جمشیدپور , روہت کمار اسسٹ دمکا , سوریا سنہا ,سنجے شکلا ,عمران راقم , ایڈوکیٹ شکیل گونڈوی , رعی پرتاپ سنگھ ,کمل پروہت،سندیپ گپتا , پردیپ کمار دھانک , روپم مہتو، ہرنتی ٹھاکر , وجئے اسسر، رام کمار سنگھ , ریما پانڈے , آدتیہ ترپاٹھی , پرینکا چورسیا , رونق افروز وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں ۔ کوی سمیلن کی نظامت محترمہ موسمی پرساد نے کیا ۔ آشرواد ہوٹل کےخوبصورت ہال میں طاذوق سامعین کی کافی تعداد موجود تھی ۔ ساہتیہ سمان سماروہ میں تمام شعرا وشاعرات کی ہندی ساہتیہ کی خدمات کے اعتراف میں مومنٹو , شال اور خوبصورت گل دستہ دےکر ان کا استقبال کیا گیا۔اپنے افتتاحی تقریر میں جناب سوریا سنہا نےکہا کہ کوئی بھی فن کی تخلیق کرنا بیحد مشکل ہے ۔ اپنی تخلیق کے ذریعہ سماج کو سہی پیغام دینا راستہ دکھانا ان میں امید کی شمع روشن کرنا ووت کی ضرورت ہے اور قابل تعریف بھی ہے ۔ جناب سنجے شکلا نے گنگا جمنی تہزیب کے تعلق سے بہت اچھی بات کہی ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی زبان دل سے دل کو ملاتی ہے ۔ہر زبان میں مٹھاس ہے ہندی زبان ہو یا کوئی زبان سبھی زبانیں ہر دھرم کا احترام کرنا دکھاتی ہے ۔ آج کا پروگام اسی قومی یکجہتی کی مثال ہے جہاں مختلف جگہ کے شاعر شاعرہ ایک چھت کے نیچے اردو ہندی اور دیگر زبان کے شاعر شاعرہ کے ساتھ مل کر قومی یکجہتی کے ترانے گا رہے ہیں ۔ پروگرام کے اختتام کا اعلان پردیپ کمار دھانک نے شکریہ کے ساتھ ہوا ۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version