ہومWest Bengalممتا دیدی عوامی خدمت گار کے ساتھ انسانیت نواز بھی ہیں:سنتوش سنگھ

ممتا دیدی عوامی خدمت گار کے ساتھ انسانیت نواز بھی ہیں:سنتوش سنگھ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp
   ہگلی: ہماری سپریمو اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی انقلابی اور لڑاکو لیڈر کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت گار اور انسانیت نواز خاتون ہیں ۔ ان باتوں کا اظہار سیرامپور ترنمول ٹاؤن کانگریس کے صدر اور سیرامپور میونسپلٹی کے سی آئی سی سنتوش کمار سنگھ عرف پپو نے سیرامپور بی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے تاریخی انتخابی جلسہ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا یہ سبھی جانتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ریاست میں بنیادی اور ترقیاتی کاموں کے علاوہ متعدد فلاحی کاموں سے عام لوگوں کو بہت زیادہ فائدے پہنچانے ہیں ۔ لیکن انہوں نے اپنی نجی طور پر عام لوگوں کی انسانیت نوازی کے جذبہ سے خدمت بھی کی ہیں ۔ راہ چلتے کوئی بھی مجبور انسان مل جاتا ہے تو فوراً اپنی گاڑی روک کر اس کی مدد کرتی ہیں ۔ سنتوش کمار نے مزید بتایا کہ جب وہ دیدی کو ضروری کاغذ دیا تو انہوں نے میرا حال چال پوچھا اور کہا سب ٹھیک ہے نا۔ ایک وزیر اعلیٰ ترنمول کانگریس کے ایک معمولی سپاہی سے اس طرح بات کرنا انسانیت کی دلیل ہے۔ اسی جلسہ ایک جگہ شارت سرکٹ ہوا تو فوراً ایکشن لیا اور جس کی لاپرواہی سے ہوا اس کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ معمولی باتوں کا خیال رکھنا یہ سب عوامی خدمت اور انسانیت نوازی کی دلیل ہے ۔ اس طرح کے بہت سے ایسے کارنامے ہیں جس کا اعتراف تو مخالفین بھی کرتے ہیں ۔
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.