ہومWest Bengal29 دسمبر کو نیو ٹاؤن میں درگاگن کا سنگ بنیاد رکھیں گی...

29 دسمبر کو نیو ٹاؤن میں درگاگن کا سنگ بنیاد رکھیں گی ممتا بنرجی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کولکاتہ: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاستی حکومت کے زیر اہتمام تجارت اور صنعت کانفرنس کے دوران نیو ٹاؤن میں درگاگن کی تعمیر کے سنگ بنیاد رکھنے کی تاریخ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب 29 دسمبر کو شام 4 بجے شروع ہوگی، اور وزیر اعلیٰ خود اس کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔اس پروگرام میں صنعتکاروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کانفرنس میں موجود کاروباری شخصیات کو بتایا کہ نیو ٹاؤن میں یہ درگاگن ایک منفرد اور شاندار منصوبہ ہوگا۔ ریاستی حکومت نے کولکتہ سے متصل نیو ٹاؤن میں درگاگن کی تعمیر کی ذمہ داری ہاؤسنگ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ بورڈ کو سونپی ہے۔یاد رہے کہ 21 جولائی کو ممتا بنرجی نے اپنے پارٹی کی سالانہ یوم شہداء ریلی میں اس منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ریاستی کابینہ نے اگست کے دوسرے ہفتے میں اس فیصلے کو منظور کیا۔یہ درگاگن نیو ٹاؤن کے ایکو پارک کے قریب، رام کرشنا مشن کے نزدیکی علاقے میں تعمیر ہوگا۔ اس کی تعمیر کا نمونہ دیگھا میں بنائے گئے نئے جگن ناتھ مندر سے متاثر ہوگا۔ ریاستی حکومت نے اس پروجیکٹ کے لیے ٹینڈرز بھی طلب کرلیے ہیں اور اس کی تکمیل جلد متوقع ہے۔یہ منصوبہ نہ صرف نیو ٹاؤن کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا بلکہ یہاں کے مقامی لوگوں اور زائرین کے لیے ایک روحانی مقام بھی ثابت ہوگا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version