ہومWest Bengalجادوپور یونیورسٹی میں بڑی انتظامی بھرتیاں شروع

جادوپور یونیورسٹی میں بڑی انتظامی بھرتیاں شروع

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

متعدد اعلیٰ عہدوں کے لیے درخواستیں طلب

کولکاتہ:جادو پور یونیورسٹی (جے یو) نے طویل تعطل کے بعد اپنے اہم انتظامی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے بڑی بھرتیاں شروع کر دی ہیں۔ یونیورسٹی نے رجسٹرار سمیت کئی افسر سطح کے اہم عہدوں پر تقرری کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں، جس کے ساتھ ادارے میں انتظامی سرگرمیوں کی رفتار تیز ہونے کی امید بڑھ گئی ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں رجسٹرار، ڈین آف اسٹوڈنٹس، فنانس آفیسر، ڈیولپمنٹ آفیسر، ڈپٹی رجسٹرار، سائنس فیکلٹی کونسل کے سیکریٹری (UG و PG)، انجینئرنگ و ٹیکنالوجی فیکلٹی کونسل کے سیکریٹری (UG و PG)، اور پلیسمنٹ و ٹریننگ آفیسر کے عہدوں کے لیے بھارتی شہریوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔مئی 2023 میں سابق وائس چانسلر سورنجن داس کی ریٹائرمنٹ کے بعد طویل عرصے تک یونیورسٹی بغیر مستقل وائس چانسلر کے چلتی رہی۔ اس خلا نے انتظامی سطح پر کئی چیلنج پیدا کیے تھے۔اب پروفیسر ڈاکٹر چرنجیب بھٹاچاریہ کے مستقل وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد، یونیورسٹی میں تنظیمِ نو کی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔وائس چانسلر نے کہا کہ اہم انتظامی عہدوں کو فوری طور پر پُر کرنا میری ترجیحات میں سب سے پہلے ہے۔ اس کے بعد فیکلٹی اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتی کا مرحلہ شروع ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق، تمام عہدوں کے لیے درخواست دہندگان سے مضبوط تعلیمی ریکارڈ۔یونیورسٹی یا اعلیٰ اداروں میں مناسب انتظامی/تعلیمی تجربہ ،کم از کم عمر 35 یا 40 سال (عہدے کے لحاظ سے) بڑی عمر کی حد میں رعایت بھی دستیاب ہے۔شمار کیے گئے کئی عہدوں کے لیے 10 سے 15 سال کا تدریسی، تحقیقی یا یونیورسٹی انتظامی تجربہ ضروری ہے۔فنانس آفیسر کے لیے خصوصی پیشہ ورانہ قابلیت لازمی قرار دی گئی ہے، جیسے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (CA) کاسٹ اکاؤنٹنٹ (CMA) یا MBA (فنانس)اسی طرح پلیسمنٹ اور ٹریننگ آفیسر کے لیے ضروریات میں: انجینئرنگ میں ماسٹر ڈگری یا متعلقہ فیلڈ میں ڈپلومہ شامل ہے۔تمام امیدوار اپنی درخواستیں یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب مقررہ فارمیٹ میں جمع کرا سکتے ہیں۔ فیس کی ادائیگی اور فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 12 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ان بھرتیوں سے توقع کی جا رہی ہے کہ جادوپور یونیورسٹی ایک بار پھر اپنے انتظامی ڈھانچے کو مضبوط کرتے ہوئے تعلیمی ماحول کو نئی سمت دے گی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version