ہومWest Bengalکولکاتہ میئر فرحاد حکیم نے سیلازدہ علاقوں سے پانی کی نکاسی کا...

کولکاتہ میئر فرحاد حکیم نے سیلازدہ علاقوں سے پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

میئر کی لوگوں سے اپیل:آپ گھر سے باہر نہ نکلیں

جدید بھارت نیوز سروس
کولوکاتہ،23 ستمبر: میونسپل کارپوریشن کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں سے پانی کی تیزی سے نکاسی کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ صلاحیت کے پمپ نصب کیے گئے ہیں اور ہنگامی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں اسٹینڈ بائی پر ہیں۔میئر اور وزیر فرہاد حکیم نے سڑک پر اتر کر پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا اور کارپوریشن کے کنٹرول روم سے صورتحال کی نگرانی کی۔وزیر فرہاد حکیم کے علاقے کی صورتحال بھی بہت خراب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دروازے کھولنے کے بعد بھی پانی واپس اندر آ رہا ہے۔کولکتہ میئر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ آپ گھر سے باہر نہیںنہ نکلیں۔ بجلی کے جھٹکے سے موت کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کولکتہ میں ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔وقفے وقفے سے بارش کے ساتھ آسمان ابر آلود رہے گا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version