کولکاتا /22نومبر :کولکاتا ہائی کورٹ کلب الیکشن 2025 ۔ 24 نومبر سے 26 نومبر تک ہونے جا رہا ہے ۔ ووٹنگ روزانہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی ۔ الیکشن کے حوالے سے لیگل کمیونٹی اور کلب ممبران میں کافی جوش و خروش اور سرگرمی پائی جارہی ہے ۔
ویڈیو رپورٹ میں وویک جیوتی باسو سابق صدر کولکاتا ہائی کورٹ کلب کی تقریر پر روشنی ڈالی ہے ۔ وہ گزشتہ 34 سالوں سے کلب سے وابستہ ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے آغاز سے ہی کلب کی مختلف سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں ۔ انہوں نے ٹیبل ٹینس ، ٹینس ، بیڈمنٹن ، کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں میں کلب کی نمائندگی کی ہے ۔ انہوں نے کل 2 سال تک اس 125 سال سے زیادہ پرانے کلب کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ہر دو سال بعد ہوتے ہیں اور 2025 کے اس الیکشن میں نئی نسل کے بہت سے ممبران الیکشن لڑرہے ہیں ۔ انہوں نے کلب کی سہولیات اور انفراسٹرکچر کی ترقی پر بھی زور دیا۔ خاص طور پر کلب میں کینٹین کی مناسب سہولتوں کے فقدان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک عرصے سے ممبران کو کھانے پینے کی سہولیات کی کمی کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے اور وہاں ایک بہتر کینٹین کی سہولت قائم کرنے کی ضرورت ہے جس میں لائیو کاؤنٹر بھی شامل ہے ۔ویڈیو میں ایڈوکیٹ جاوید مجید بھی موجود تھے جو کلکتہ ہائی کورٹ کے معروف وکیل ہیں اور کلب سے متعلق گفتگو اور ترقی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے نظر آئے ۔ان کے مطابق کلب کے ماحول اور انتظام کو بہتر بنانا اور ممبران کی سہولیات میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہر کوئی کلب کو مزید خوشحال بنانا چاہتا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے کام کیا جائے گا ۔
کولکاتا ہائی کورٹ کلب انتخاب چوبیس سے چھبیس نومبر صبح دس سے پانچ بجے تک ہوگی ووٹنگ
مقالات ذات صلة
