ہومWest Bengalانڈیا ریسرچ ٹور 2025 کولکاتہ پہنچا

انڈیا ریسرچ ٹور 2025 کولکاتہ پہنچا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

بنگال پولیس نے بنایا “اے آئی سیل”
فورس کے کام میں شفافیت اور رفتار لانے کے لیے نیا قدم
کولکاتہ: مغربی بنگال پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم اور تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ ریاستی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) راجیو کمار نے اعلان کیا ہے کہ پولیس ڈائریکٹوریٹ میں مصنوعی ذہانت سیل تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ نیا سیل پولیس فورس میں جدید ٹیکنالوجی کو مؤثر انداز میں شامل کرنے کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے، تاکہ فورس کی کارکردگی، شفافیت اور عوامی خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
ڈی جی پی کے جاری کردہ حکم کے مطابق، یہ نیا اے آئی سیل بھوانی بھون میں قائم کیا جائے گا اور اس کی سربراہی اے ڈی جی رینک کے ایک سینئر افسر کے ہاتھوں میں ہوگی۔ یہ سیل فورس کے اندر مصنوعی ذہانت کے نفاذ، تربیت، پالیسی سازی اور منصوبہ بندی سے متعلق مرکزی کردار ادا کرے گا۔ذرائع کے مطابق، اس سیل کے ڈھانچے میں ایک آئی جی بطور ممبر سیکرٹری اور دو تکنیکی ماہرین شامل ہوں گے۔ یہ ٹیم مختلف پولیس یونٹوں کے لیے اے آئی سے وابستہ منصوبے تیار کرے گی، اور پولیس افسران کو اس ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر خصوصی تربیتی پروگرام فراہم کرے گی۔اے آئی سیل نہ صرف پولیس کے اندرونی کاموں کو ڈیجیٹل اور خودکار بنائے گا بلکہ ریاستی پولیس کو تعلیمی اداروں، صنعتی اداروں، اسٹارٹ اپس اور دیگر سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ شراکت داری کے نئے دروازے بھی کھولے گا۔ مقصد یہ ہے کہ پولیس فورس کو ڈیٹا مینجمنٹ، سائبر سیکیورٹی، پرائیویسی اور جدید تحقیق کے شعبوں میں براہِ راست تجربہ حاصل ہو۔ذرائع نے بتایا کہ یہ سیل ہر پندرہ دن بعد میٹنگ کرے گا تاکہ جاری اے آئی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے، جبکہ ہر چھ ماہ بعد ریاستی حکومت کو تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ “یہ قدم ریاستی پولیس کو 21ویں صدی کی ضرورتوں سے ہم آہنگ کرنے کی سمت میں ایک بڑا موڑ ہے۔ اس سے نہ صرف کارکردگی بڑھے گی بلکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بھی مضبوط ہوگا۔ یہ اقدام مغربی بنگال پولیس کو ملک کی اُن چند فورسز میں شامل کرتا ہے جو مستقبل کی سمت میں مصنوعی ذہانت پر مبنی پولیسنگ کے تصور کو عملی جامہ پہنانے جا رہی ہیں۔
بارکپور پولیس کا “گرین انیشی ایٹو”
ورٹیکل گارڈن سے ماحول کو نئی زندگی
بارکپور: بارکپور پولیس کمشنریٹ نے ماحولیات کے تحفظ اور شہری خوبصورتی میں اضافے کے لیے ایک انوکھا اور متاثر کن قدم اٹھایا ہے۔ پولیس کے ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کمشنریٹ کے مرکزی دفتر کے عین سامنے ایک جدید “ورٹیکل گارڈن” (عمودی باغ) قائم کیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح پولیس کمشنر مرلی دھر نے کیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر اتل وشناتھن، ڈپٹی کمشنر ٹریفک املان کُسُم گھوش، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹریفک راجشری شنکر بانک اور کئی دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ٹریفک املان کُسُم گھوش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ورٹیکل گارڈن دراصل ایک قدرتی فضائی فلٹر اور کولنگ سسٹم کے طور پر کام کرے گا۔ ان کے مطابق، یہ نظام گاڑیوں کے دھوئیں اور مٹی کے ذرات کے ساتھ ساتھ کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO₂) کو بھی جذب کرے گا، جس سے علاقے کی فضا صاف اور ہوا کی کوالٹی بہتر ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد صرف کمشنریٹ کے دفتر کو حسین بنانا نہیں بلکہ شہر کے ماحول کو بہتر اور صحت مند بنانا بھی ہے۔ بیرکپور پولیس کا یہ قدم عوام میں ماحولیاتی بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک مثال بن سکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر گھوش نے اعلان کیا کہ اس “گرین انیشی ایٹو” کو پورے بارکپور کمشنریٹ کے تحت آنے والے تمام تھانوں اور پولیس دفاتر میں بھی بڑھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا”یہ ماحول کو پاکیزہ رکھنے کی ہماری ایک چھوٹی لیکن اہم کوشش ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ مہم ایک عوامی تحریک بنے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہری بھی اس تحریک سے متاثر ہو کر اپنے گھروں، بالکنیوں اور دفاتر کے سامنے چھوٹے ورٹیکل گارڈن لگائیں گے۔ پولیس کو یقین ہے کہ عوامی شمولیت سے پورے بیرکپور علاقے کا ماحول زیادہ صاف، ہرا بھرا اور خوشگوار بنایا جا سکتا ہے۔یہ پہل اس بات کی جیتی جاگتی مثال ہے کہ قانون و نظم تک محدود نہیں بلکہ سماجی اور ماحولیاتی ذمہ داریوں کے دائرے کو بھی وسعت دے رہی ہےبارکپور کمشنریٹ کا یہ اقدام نہ صرف ماحولیاتی تحفظ بلکہ اجتماعی شعور اور کمیونٹی انگیجمنٹ کا بھی مظہر ہے۔
انڈیا ریسرچ ٹور 2025 کولکاتہ پہنچا
کولکاتہ، 31 اکتوبر 2025: حکومتِ ہند کی وزارتِ تعلیم کے تعاون سے اسپرنگر نیچر کی جانب سے شروع کی گئی ملک کی سب سے اہم تحقیقی پہلوں میں سے ایک، انڈیا ریسرچ ٹور 2025، اب کولکاتہ پہنچ چکا ہے۔یہ ٹور شہر کے چار ممتاز اداروں — انڈین انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کولکاتہ، جاتوپور یونیورسٹی، انڈین اسٹیٹسٹیکل انسٹیٹیوٹ کولکاتہ، اور ایڈماس یونیورسٹی — کے اساتذہ، محققین اور طلبہ کے ساتھ تبادلۂ خیال کرے گا۔پہل کے تحت ٹور نے آئی آئی ایم کولکاتہ کے اساتذہ، محققین اور طلبہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حکومتِ ہند کے وزیرِ مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سکانت مجومدار نے شرکت کی اور اپنے خیالات پیش کیے۔یہ سفر 6 اکتوبر سے 13 نومبر 2025 تک جاری رہے گا، جس میں 7 ریاستوں کے 15 شہروں کے 29 ادارے شامل ہوں گے۔اس ریسرچ ٹور کا مقصد اوپن ایکسیس اور اوپن سائنس کو فروغ دینا، تحقیق میں دیانت داری کو مضبوط بنانا، ای-کتابوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا، ایڈیٹوریل بورڈ کے ارکان کی بھرتی میں مدد فراہم کرنا، اور تحقیق میں تنوع و شمولیت کو فروغ دینا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version