ہومWest Bengalمغربی بنگال میں ایس آئی آر کا شاخسانہ:

مغربی بنگال میں ایس آئی آر کا شاخسانہ:

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

گورنر آنند بوس بنگال سرحد کا دورہ کریں گے

کولکاتہ، 23 نومبر (یو این آئی) :مغربی بنگال میں ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) کے دوران ہزاروں لوگ مبینہ طور پر بنگلہ دیش واپس جانے کے لیے شمالی 24 پرگنہ کے سوروپ نگر میں حکیم پور سرحد کے پاس جمع ہیں۔ اس سلسلے میں ریاست کے گورنر سی وی آنند بوس نے اتوار کے روز کہا کہ وہ جلد ہی ہند-بنگلہ دیش سرحد کا دورہ کر کے صورتحال کا ذاتی طور پر جائزہ لیں گے۔گورنر کے طور پر اپنی مدت کار کی تیسری سالگرہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، مسٹر آنند بوس نے کہامیں سرحد کی صورتحال پر تب تک کچھ نہیں کہہ سکتا جب تک میں ذاتی طور پر اس کا جائزہ نہ لے لوں۔ میں جلد ہی سرحد پر جاؤں گا اور پھر بات کروں گا۔اگرچہ ابھی تک کوئی سرکاری بیان نہیں آیا ہے لیکن سرحدی محافظ دستہ (بی ایس ایف) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے کئی لوگ غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوئے تھے اور انہیں ڈر ہے کہ ایس آئی آر کی کارروائی سے ان کی شناخت اجاگر ہو سکتی ہے۔گورنر نے ایس آئی آر سے متعلق تشویش پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا، انتخابی کمیشن بہت مضبوط ہے اور اس کا نقطۂ نظر متوازن ہے۔ تمام مسائل کی گہرائی سے جانچ کی جائے گی اور مؤثر حل نکالے جائیں گے۔ اس ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ضروری ہیں۔بوتھ سطح کے افسران (بی ایل او) پر کام کا زیادہ بوجھ اور ان کی موت سے متعلق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسٹر آنند بوس نے محتاط موقف اپنایا۔انہوں نے کہا، ۔فوری ردعمل دینے سے بچنا ہی بہتر ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جو کہہ رہی ہیں اس کی گہرائی سے جانچ کی جائے گی۔ ہمیں تشدد سے پاک بنگال اور بدعنوانی سے پاک بنگال چاہیے۔
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version