ہومWest Bengalسیرامپور میں موروثی اور سیاحتی جشن کا افتتاحی پروگرام

سیرامپور میں موروثی اور سیاحتی جشن کا افتتاحی پروگرام

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ہگلی 23/ دسمبر: سیرامپور میونسپلٹی کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی ہیریٹیج اور ٹورزم جشن کا افتتاح کل شام کو ریاستی وزیر اندرنیل سین اور ایم پی کلیان بنرجی کے ہاتھوں ہوا ۔ یہ پروگرام یکم جنوری تک چلے گا ۔ اس موقع پر ایم ایل اے ارندم گوئن ، چیرمین گردھاری ساہا ، وائس چیئرمین اتم ناگ ، سنتوش کمار سنگھ ، گور موہن دے اور دیگر لوگ موجود تھے ۔ اس موقع پر ایم پی کلیان بنرجی نے کہا کہ نفرت کی سیاست کرنے والوں کو میں یہ کہوں گا کہ وہ یہاں آ اور دیکھیں قومی اتحاد اور آپسی محبت کسے کہتے ہیں ۔ یہاں ہر مذہب اور زبان کے علاوہ سبھی طبقہ کے لوگ اس جشن کا لطف لینے کے لئے آۓ ہوہیں ۔ مغربی بنگال وہ سرزمین ہے جہاں رشی مونیوں اور صوفی سنتوں نے آپسی میل و محبت کے ساتھ رہنے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کا درس دیا ہے۔اسی روایت کا نتیجہ ہے کہ اب بھی محبت اور بھائی چارگی قائم ہے۔ فرقہ پرست جماعتیں بنگال میں بھی نفرت اور انتشار کی سیاست کرنے میں مصروف ہیں لیکن یہاں کے لوگ ان کے ناپاک ارادے کو کبھی کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version