ہومWest Bengalدائرہ شریف میں حضور غوثِ زمانہ کا عرس

دائرہ شریف میں حضور غوثِ زمانہ کا عرس

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کولکاتہ: کولکاتہ کے دائرہ شریف(پارک سرکس) میں بنگال میں سلسلہ قادریہ کے عظیم صوفی”حضور غوثِ زمانہ” حضرت سید شاہ ارشاد علی القادری الجیلانی قدس اللہ سرہ العزیز 72 واں سالانہ عرس مبارک پیر طریقت حضرت ڈاکٹر سید محمد اقبال شاہ القادری ممبر مغربی بنگال اقلیتی کمیشن کی زیر سرپرستی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔ اس موقع کثیر تعداد میں مریدین اور معتقدین نے شرکت کی۔ سب سے پہلے ڈاکٹر اقبال شاہ القادری نے تلاوت قرآن کریم سے محفل کا آغاز فرمایا ۔ اسکے بعد ولی عہد پیر زادہ سید نہال مصطفیٰ القادری نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا انکے علاوہ شیخ ابو المسعود، آکاش قادری، دوست محمد، شارق اقبال وغیرہ نے بھی حمد و نعت شریف کے نزرانے پیش کئے ۔ پیرِ طریقت ڈاکٹر اقبال شاہ القادری نے اپنی تقریر میں حضور غوثِ زمانہ کی حیات و دینی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ غوثِ زمانہ ایک عظیم ولی، جید عالم دین اور اعلیٰ پایہ کے صوفی شاعر تھے ۔ انکی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ وہ شریعت و طریقت کے پابند تھے۔ غیر منقسم بنگال کے وزیر اعلیٰ فضل الحق ، جسٹس سید محبوب مرشد،خان بہادر علامہ رضا علی وحشت جیسے لوگ انکے عقیدتمندوں میں سے تھے۔ آخر میں ڈاکٹر اقبال شاہ القادری نے تمام حاضرین مجلس کے لئے خصوصی دعا کر کے محفل کا اختتام فرمایا ۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version