بارکپور: بارکپور پولیس کمشنریٹ نے ماحولیات کے تحفظ اور شہری خوبصورتی میں اضافے کے لیے ایک انوکھا اور متاثر کن قدم اٹھایا ہے۔ پولیس کے ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کمشنریٹ کے مرکزی دفتر کے عین سامنے ایک جدید “ورٹیکل گارڈن” (عمودی باغ) قائم کیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح پولیس کمشنر مرلی دھر نے کیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر اتل وشناتھن، ڈپٹی کمشنر ٹریفک املان کُسُم گھوش، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹریفک راجشری شنکر بانک اور کئی دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ٹریفک املان کُسُم گھوش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ورٹیکل گارڈن دراصل ایک قدرتی فضائی فلٹر اور کولنگ سسٹم کے طور پر کام کرے گا۔ ان کے مطابق، یہ نظام گاڑیوں کے دھوئیں اور مٹی کے ذرات کے ساتھ ساتھ کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO₂) کو بھی جذب کرے گا، جس سے علاقے کی فضا صاف اور ہوا کی کوالٹی بہتر ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد صرف کمشنریٹ کے دفتر کو حسین بنانا نہیں بلکہ شہر کے ماحول کو بہتر اور صحت مند بنانا بھی ہے۔ بیرکپور پولیس کا یہ قدم عوام میں ماحولیاتی بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک مثال بن سکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر گھوش نے اعلان کیا کہ اس “گرین انیشی ایٹو” کو پورے بارکپور کمشنریٹ کے تحت آنے والے تمام تھانوں اور پولیس دفاتر میں بھی بڑھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا”یہ ماحول کو پاکیزہ رکھنے کی ہماری ایک چھوٹی لیکن اہم کوشش ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ مہم ایک عوامی تحریک بنے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہری بھی اس تحریک سے متاثر ہو کر اپنے گھروں، بالکنیوں اور دفاتر کے سامنے چھوٹے ورٹیکل گارڈن لگائیں گے۔ پولیس کو یقین ہے کہ عوامی شمولیت سے پورے بیرکپور علاقے کا ماحول زیادہ صاف، ہرا بھرا اور خوشگوار بنایا جا سکتا ہے۔یہ پہل اس بات کی جیتی جاگتی مثال ہے کہ قانون و نظم تک محدود نہیں بلکہ سماجی اور ماحولیاتی ذمہ داریوں کے دائرے کو بھی وسعت دے رہی ہےبارکپور کمشنریٹ کا یہ اقدام نہ صرف ماحولیاتی تحفظ بلکہ اجتماعی شعور اور کمیونٹی انگیجمنٹ کا بھی مظہر ہے۔
بارکپور پولیس کا “گرین انیشی ایٹو”ورٹیکل گارڈن سے ماحول کو نئی زندگی
مقالات ذات صلة
