ہومWest Bengalایوا ریڈی کا انوکھا تحفہ: "الٹیما بہو" نے بنایا درگا پوجا کو...

ایوا ریڈی کا انوکھا تحفہ: “الٹیما بہو” نے بنایا درگا پوجا کو یادگار

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کلکتہ، 24/ ستمبر (پریس ریلیز) ایوا ریڈی انڈسٹریز انڈیا لمیٹڈ نے اس سال درگا پوجا کے موقع پر ایک منفرد پہل کی۔ وکرم شیلا ایجوکیشن ریسورس سوسائٹی کے زیر انتظام غریب بچوں کے اسکول میں منعقد پوجا کی سرپرستی کرتے ہوئے کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا بیٹری سے چلنے والا کھلونا ٹرک “الٹیما بہو” تیار کیا، جو 8 ایوا ریڈی الٹیما اے اے بیٹریوں سے چلتا ہے۔یہ ٹرک درگا کی مورتی کو پوجا پنڈال تک لے آیا اور اسے انڈیا بک آف ریکارڈز اور ایشیا بک آف ریکارڈز نے تسلیم کیا۔کمپنی کے سی ای او انیر بان بنرجی نے کہا کہ بڑے بجٹ کے پنڈالوں کے بیچ چھوٹے پوجا بھی اتنے ہی عقیدت مند ہوتے ہیں، اور اس اقدام کا مقصد بچوں کو خوشی دینا ہے۔ معروف اداکارہ پریانکا سرکار اور اسکول کے بچے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version