ہومWest Bengalکام ختم، دباؤ جاری! سلان پور میں بی ایل اوز کا بغاوتی...

کام ختم، دباؤ جاری! سلان پور میں بی ایل اوز کا بغاوتی احتجاج

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

143 بی ایل اونے بی ڈی او دفتر کے سامنے کیا پرزور احتجاج

نئے آرڈر واپس لو‘ کی گونج تیز

(آسنسول)۔ جمعہ کی صبح سالان پور بلاک کےسینکڑوں سے زائد بی ایل او(بوتھ لیبل آفیسر) بی ڈی او آفس پہنچ کرمختلف مطالبات کی حمایت میں احتجاج کرنے لگے۔ ملی جانکاری کے مطابق اس بلاک کے 143 بی ایل او ہاتھوں میں بینر اور پوسٹر لئے بی ڈی او آفس کے سامنے جمع ہوکر انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کئی سنجیدہ سوالات بھی اٹھائے۔ان احتجاجی بی ایل او کا الزام ہے کہ ان لوگوں نے کمیشن کی ہدایت پر متعینہ مدت میں ایس آئی آر سے متعلق تمام کام مکمل کردیے ہیں مگرکام مکمل ہونے کے باوجود کمیشن کی جانب سے ان ہی کاموں کونئے ایپ کے ذریعہ دہرائے جانے کا دباؤ بنایا جارہا ہے۔بتایا کہ پہلے انہیں ایس آئی آر فارم تقسیم کرنے اور جمع لینے کا کام سونپا گیا ۔ اس کے بعد جمع شدہ تمام فارم کو آن لائن اپ لوڈ کرنے کی ہدایت دی گئی۔اب جن فارم میں غلطیاں پائی جارہی ہیں انہیں دربارہ گھر جاکر ان غلطیوں کو سدھارنے کے بعد دوبارہ اپ لوڈ کرنے کو کہا جارہاہے۔ان لوگوں کا کہنا ہے کہ مسلسل کام کا یہ دباؤ صرف ذہنی اور جسمانی نہیں بلکہ خانگی زندگی پر بھی برے اثرات مرتب کررہا ہے۔بتایا کہ وہ لوگ مہینوں سے سخت محنت کرکے فیلڈ ورک کررہے ہیں مگر بار بار نئے ایپ اور نئے فارمیٹ کے ذریعہ کئے گئے کاموں کو دوبارہ کرنے کا دباؤ ذہنی اور جسمانی دونوں الجھنیں بڑھا رہا ہے۔ایک بی ایل او نے کہا کہ ہم نے ہرذمہ داری نبھائی اور تمام کام کو پورا کیا مگر آخر وقت میں مزید وہی کام ممکن نہیں ہے۔ان کا یہ کہنا ہے کہ سسٹم کی گڑبڑی کا بوجھ ہم لوگوں پر کیوں ڈالا جارہا ہے ۔احتجاج اور مظاہرہ کے دوران بی ایل او کے نمائندوں نے بی ڈی او آفس کے ذمہ داران کو زبانی طور ان تمام پریشانیوں سے آگاہ کیا۔احتجاجی بی ایل او کا مطالبہ ہے کہ غیر ضروری ایپ پر مشتمل دوبارہ کام بند کیا جائے ، جو جائز غلطیاں ہیں صرف ان کی تصحیح کرائی جائے اور فلیڈ اسٹاف پر اضافی کام کی ہدایتوں پر غور کیا جائے۔سالان پور بلاک میں اتنی بڑی تعداد میں بی ایل او کا جمع ہوکر احتجاج کرنے کا معاملہ اپنے آپ میں حیران کرنے والا بتایا جارہا ہے۔انتظامی حلقوں کے ساتھ مقامی سطح پر بھی یہ احتجاج بحث کا موضوع بن گیا ہے۔بہت سارے لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ ڈیجیٹل ڈاٹا کو جمع کرنا زمینی سطح پر کام کرنے والے بی ایل او کے لئے بڑی مشکلات پیدا کررہا ہے۔فی الحال انتظامی سطح سے اس احتجاج کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن بی ایل او نے دھمکی دی ہے کہ جلد ان مسائل کا بہتر حل نہیں بتایا گیا تو احتجاج اور زوردار طریقے سے کیا جائے گا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version