ہومWest Bengalبنگال میں انتخابی ہلچل کے درمیان ای ڈی کی بڑی کارروائی

بنگال میں انتخابی ہلچل کے درمیان ای ڈی کی بڑی کارروائی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ایک کروڑ کا سونا، لاکھوں کی نقدی اور ڈیجیٹل کرنسی ضبط

کولکاتہ: مغربی بنگال میں مالی دھوکہ دہی کے ایک بڑے نیٹ ورک کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے زبردست کارروائی کرتے ہوئے ریاست بھر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے، جس کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا سونا، لاکھوں روپے نقد اور قیمتی کرپٹو کرنسی برآمد کی گئی۔ اس کارروائی نے الیکشن سے پہلے ریاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ذرائع کے مطابق ای ڈی نے کولکاتہ سمیت ہوڑہ، درگاپور اور سلی گوڑی میں کم از کم 10 مقامات پر بیک وقت تلاشی مہم چلائی۔ یہ چھاپے فرضی کال سینٹرس کے خلاف تھے، جو “سافٹ ویئر سروسز” کے نام پر غیر ملکی شہریوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔ یہ گروہ جدید دھوکہ دہی کے طریقوں سے لوگوں کے بینک اکاؤنٹس، پاس ورڈز اور دیگر حساس معلومات چرا کر بھاری رقم لوٹ رہا تھا۔ای ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تلاشی کے دوران تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کے سونے کے سکے برآمد ہوئے، جبکہ 10 لاکھ روپے نقد ضبط کیے گئے۔ اس کے علاوہ تقریباً 15 لاکھ روپے کی کرپٹو کرنسی بھی قبضے میں لی گئی ہے، جو اس نیٹ ورک کے ڈیجیٹل مالی لین دین کو ظاہر کرتی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی کئی شکایات موصول ہونے کے بعد شروع کی گئی تھی، جن میں بتایا گیا تھا کہ غیر قانونی کال سینٹر بیرون ملک شہریوں کو نشانہ بنا کر بڑے پیمانے پر سائبر فراڈ انجام دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی ای ڈی کولکاتہ کے کوئیکھلی اور بنیا پوکر جیسے علاقوں میں چھاپے مار چکی ہے، جہاں سے اس نیٹ ورک کے سراغ ملے تھے۔پیر کی صبح کولکاتہ کے بورال علاقے میں مرکزی سکیورٹی کے ساتھ چھاپہ مار کر اس آپریشن کا آغاز کیا گیا، جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ اس دوران اہم دستاویزات اور ڈیجیٹل شواہد بھی ضبط کیے گئے، جو اس بڑے گھوٹالے کی تہہ تک پہنچنے میں مدد دیں گے۔ای ڈی حکام اب اس معاملے کی گہرائی سے جانچ کر رہے ہیں اور اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اس بین الاقوامی دھوکہ دہی کے نیٹ ورک میں اور کون کون شامل ہے۔ انتخابی ماحول کے درمیان اتنی بڑی مقدار میں نقدی اور سونے کی برآمدگی نے نہ صرف عوام بلکہ سیاسی حلقوں میں بھی سنسنی پھیلا دی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.