ہومWest Bengalڈاکٹر سنتوش کمارسمن نے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی

ڈاکٹر سنتوش کمارسمن نے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 15 نومبر: ہندستانی عوام مورچہ کے قومی صدر ڈاکٹر سنتوش کمارسمن نے آج وزیراعلیٰ نتیش کمار سے خصوصی ملاقات کی۔اس موقع پر ڈاکٹر سمن نے وزیراعلیٰ کو حالیہ انتخابات میں حاصل ہونے والی بڑی تاریخی جیت پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ڈاکٹر سمن نے کہا کہ یہ کامیابی بہار کی عوام کے اعتماد، اچھے حکمرانی کے تئیں وابستگی اور ترقی کے لیے حکومت کی سنجیدگی کی علامت ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ عوامی مینڈیٹ بہار کو نئی توانائی دے گا اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی کو مزید رفتار ملے گی۔وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ڈاکٹر سمن کا شکریہ ادا کیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version