ہومWest Bengalدیش بچاؤ گنا منچ کو ایس آئی آر پر شک

دیش بچاؤ گنا منچ کو ایس آئی آر پر شک

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کیا یہ بی جے پی کے لیے کیا جا رہا ہے؟: پورنیندو باسو

کولکاتہ: سول سوسائٹی کی تنظیم دیش بچاؤ گنا منچ نے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ تنظیم کے رہنما اور ریاست کے سابق وزیر پورنیندو باسو نے کولکاتہ پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ ایس آئی آر کے ذریعے بنگالیوں کو بے وطن کرنے کی سازش رچی جا رہی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا، “کیا ایس آئی آر بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا جا رہا ہے؟” ان کا کہنا تھا کہ غریب ووٹر عدالت جانے کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے، اسی کمزوری کا فائدہ اٹھانے کے لیے یہ عمل شروع کیا گیا ہے۔ پورنیندو باسو نے خبردار کیا کہ اگر شہریوں کو ان کے آئینی حقوق اور ووٹ دینے کے حق سے محروم کیا گیا تو وہ اس کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں گے۔دیش بچاؤ گنا منچ کے مطابق، الیکشن کمیشن نے جس تیزی سے SIR کا عمل شروع کیا ہے، وہ خود مشکوک ہے۔ ماضی میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی ایک طویل اور محتاط عمل ہوتا تھا، لیکن اس بار اسے “راتوں رات” شروع کیا گیا۔ تنظیم نے سوال اٹھایا کہ آخر ایسی عجلت کی کیا ضرورت ہے اور اس کے پیچھے اصل مقصد کیا ہے؟پروفیسر دیپانکر ڈی، پردیپتا گوہا ٹھاکرتا، رنتی دیب سینگپتا، برنالی مکھرجی، سیکت مترا، سوما چکرورتی، راہل چکرورتی، ویوان گھوش، نجم الحق، امیت کالی، سدھا سوبرتا داد، ڈاکٹر بدرتا داد، جی بی بھاسکر چکرورتی، سمن بھٹاچاریہ اور سوشن رائے بھی موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version