کولکاتہ/چھٹھ پوجا عقیدت و ہم آہنگی کا تہوار ہے :سریش مشرا ہگلی : چھٹھ پوجا کے موقع پر مختلف علاقوں میں چھٹھ کے سامان اور کپڑے وغیرہ تقسیم ک جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج چاپدانی کے پلتا گھاٹ جی ٹی روڈ پر واقع ج بھارت کلب آور چاپدانی ترنمول یوتھ کانگریس کی جانب سے چھٹھ ہوجا کرنے والوں کے درمیان چھٹھ پوجا کے سامان کے علاوہ غریبوں اور ضرورت مندوں میں کپڑے تقسیم ک گئے ۔ اس موقع پر ایم ایل اے ارندم گوئن اور چیرمین سریش مشرا نے کہا کہ چھٹھ پوجا نہایت ہی عقیدت و احترام کا تہوار تو ہے ہی ساتھ ہی یہ ہم آہنگی کا بھی تہوار ہے کیونکہ اس تہوار میں ہندوؤں کے علاوہ مسلم بھائی بھی بہت ہی عقیدت و احترام کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ کئ ایسے مسلمان بھائی ہیں جو منت کے طور چھٹھ ہوجا کے ساماں پیش کرتے ہیں ۔ اسی چاپدانی میں یہ بھی دیکھا گیا کہ کچھ مسلم نوجوان مل کر چھٹھ ہوجا کے سامان بھی تقسیم کئے ہیں ۔ ظاہر یہ سب عقیدت کے ساتھ ساتھ ہم آہنگی کا نمونہ بھی پیش کرتا ہے ۔ اس موقع پر چاپدانی میونسپلٹی کے وائس چیئرمین بنو کمار ،بانسبیڑیا میونسپلٹی کی وائس چیئرمین شلپا چٹرجی ، ہگلی ضلع پرائمری بورڈ کی چیر پرسن شلپا نندی ، کونسلر سورج گپتا ، رمیش شاؤ ، جیتندر سنگھ ، سنتوشی تیواری ، ہگلی ضلع کی ترنمول مہیلا کانگریس کی صدر موسمی گھوش کے علاوہ دیگر کونسلرس اور کارکنان موجود تھے ۔
