ہومWest Bengalپولیس کی غیرقانونی آتش بازی فروخت کرنے کے خلاف مہم کئی گرفتار...

پولیس کی غیرقانونی آتش بازی فروخت کرنے کے خلاف مہم کئی گرفتار سیکڑوں کیلو پٹاخے ضبط‎

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ہگلی/15اکتوبر : دیوالی اور کالی پوجا کے مدنظر ہگلی ضلع گرامین پولیس غیرقانونی آتش بازی کے سخت حرکت میں ضلع کے بانسبیڑیا ، سپتوگراموگرا سے لیکر پنڈوا ، چنڈی تلہ بیگم پور دھنیا کھالی تھانے کے مختلف علاقوں میں تلاشی مہم کے دوران غیرقانونی پٹاخے رکھنے ، فروخت کرنے کے الزام میں دو شخص کو گرفتار کیا گیا اور ڈھائی سو کیلو سے زائد پٹاخے ضبط کئے گئے ہیں ۔ یہ اطلاع موگرا تھانہ ، چنڈی تلہ تھانہ اور پنڈوا تھانہ کے پولیس کی جانب سے ملی ہے ۔ بتایا جارہا ہےکہ گزشتہ دو دنوں سے ہگلی گرامین پولیس مختلف تھانوں کے او سی ، آئی سی اور دیگر افسران غیرقانونی پٹاخے کے خلاف مہم چلائی ہے ۔ تیرہ اور چودہ اکتوبر کو پنڈوا تھانہ کے تحت رامیشور پور اور تننا علاقے میں غیرقانونی پٹاخے کے خلاف مہم چلاکر سی آئی موگرا تھانہ سومین بسواس اور او سی پنڈوا پلاس بسواس کی رہنمائی میں بھائی تعداد میں غیرقانونی پٹاخے ضبط کئے گئے ہیں ۔ ساتھ ہی آئی سی موگرا تھانہ دیپنکر سرکار کی رہنمائی میں بانسبیڑیا اسٹیشن بازار سے درجنوں کیلو پٹاخے ضبط کئے گئے ہیں ۔ وہیں اس مہم میں سنجے کرموکار عرف بابو ولد اسیت کرموکار کو کھودی رام پلی سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ ٹھیک اسی طرح سے چنڈی تلہ تھانہ کے جانب سے مہم چلائی گئی ہے جہاں بیگم پور کھرسرائی منسا تلہ میں خصوصی مہم چلاکر مدھائی ناتھ نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے غیرقانونی طور پر پٹاخہ جمع کرنے کے الزام میں ۔ ایس ڈی پی او چنڈی تلہ تمال سرکار ، ڈی ایس پی رجت گھوش اور چنڈی تلہ تھانہ کے او سی انچارج انیل راج کے رہنمائی میں مہم چلاکر غیرقانونی آتش بازی ضبط کی گئی ہے ۔ ساتھ ہی کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن سسے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ ادھر دھنیا کھالی تھانہ کی پولیس کی جانب سے لگاتار غیرقانونی آتش بازی کے خلاف مہم چلاکر اب ڈھائی سو کیلو سے زائد پٹاخے ضبط کئے گئے ہیں ۔ ڈی ایس پی / ڈی این ٹی پریہ برت بخشی کے رہنمائی میں یہاں مرزا پور گرام میں تلاشی کے دوران پٹاخے ضبط کئے گئے ہیں ۔ اس معاملے میں پولیس کا کہنا ہےکہ عوام کے حق میں ، پٹاخوں سے کسی کو نقصان نہ ہو اس بات کو خیال میں رکھتے ہوئے غیرقانونی طور پر پٹاخے فروخت کرنے کے خلاف میں یہ مہم چلائی جارہی ہےاور آئندہ بھی جاری رہےگی ۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version