ہومWest Bengalایس آئی آر بہانہ، ووٹروں کو ہٹانے کی سازش : بپی ہلدار

ایس آئی آر بہانہ، ووٹروں کو ہٹانے کی سازش : بپی ہلدار

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

متھرا پور: ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ بپی ہلدار نے کہا ہے کہ “مرکز میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہر ممکن طریقے سے مغربی بنگال کو ہراساں کرنے پر تُلی ہوئی ہے، اور الیکشن کمیشن کی جانب سے بغیر کسی مشاورت کے خصوصی گہری نظرثانی (SIR) کا اچانک اعلان اسی سازش کا حصہ ہے۔
متھرا پور کے دوسرے بلاک میں منعقد ایک سیاسی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے، جس میں رائدیگھی کے ایم ایل اے ڈاکٹر آلوک بھی موجود تھے۔ یہ ورکشاپ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے 27 اکتوبر 2025 کو بنگال سمیت 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایس آئی آر مہم کے اعلان کے بعد منعقد کی گئی تھی۔ایم پی بپی ہلدار نے کہا، “ایس آئی آر مہم کے تحت بی ایل او تین مرحلوں میں گھر گھر جا کر ووٹر لسٹ کی تصدیق کریں گے، لیکن دستاویزات کے غیر ضروری سخت تقاضوں کے باعث لاکھوں حقیقی ووٹروں کے نام حذف ہونے کا خطرہ ہے۔ اگر ایک بھی درست ووٹر کا نام ہٹایا گیا تو ترنمول کانگریس خاموش نہیں بیٹھے گی—بنگال میں ایک عوامی تحریک شروع ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ایم پی ابھیشیک بنرجی کی ہدایات پر ترنمول کانگریس نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران ایک مربوط نظام تشکیل دیا ہے، جس میں ضلع سطح پر بی ایل اے-1، بلاک سطح پر بی ای آر ایس، بلاک سطح پر بی ایل اے-2 اور پنچایت سطح پر پی ای آر ایس کی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں تاکہ ایس آئی آر کے دوران ووٹروں کے حقوق کی حفاظت کی جا سکے۔ایم پی نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں فعال رہیں، ہر بوتھ کی نگرانی کریں، ووٹروں کو فارم بھرنے، ناموں کی تصدیق اور اعتراضات داخل کرنے میں بھرپور مدد فراہم کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ “ریاستی حکومت ووٹروں کے مفادات کا تحفظ کرے گی اور بی جے پی کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے ڈاکٹر آلوک جلداتا نے ایس آئی آر کو “سیاسی ہتھیار” قرار دیتے ہوئے کہا کہ “یہ مہم دراصل بنگال میں ترنمول کانگریس کی مضبوط عوامی بنیاد کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ چوکس رہیں اور ووٹر لسٹ میں کسی بھی طرح کی گڑبڑی پر فوری کارروائی کریں۔ورکشاپ میں ایس آئی آر کی ٹائم لائن اور عملدرآمد کے مراحل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پروگرام میں درجنوں ترنمول قائدین، مقامی نمائندے اور کارکنان موجود تھے جنہوں نے ایم پی بپی ہلدار کی تقریر کو “حوصلہ افزا” قرار دیتے ہوئے ان کے عزم کو سراہا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version