کلکتہ، 02/ ستمبر (محمد نعیم) انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں۔ سیالدہ رانا گھاٹ روٹ پر ایئر کنڈیشنڈ لوکل ٹرین کی کامیابی کے بعد اب سیالدہ بنگال بنگاؤں روٹ پر بھی اے سی لوکل ٹرین چلنے جا رہی ہے۔ اس کا اعلان پیر کو سیالدہ ڈویژن کے ڈی آر ایم راجیو سکسینہ نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔پہلی ٹرین روزانہ صبح 7:11 بجے رانا گھاٹ سے روانہ ہوکر 7:52 بجے بنگاؤں پہنچے گی اور پھر وہاں سے صبح 9:37 بجے سیالدہ پہنچے گی۔ واپسی میں یہ ٹرین شام 6:14 بجے سیالدہ سے نکلے گی، 8:04 بجے بنگاؤں اور 8:41 بجے رانا گھاٹ پہنچے گی۔ یہ ٹرین راستے میں بدھان نگر روڈ، دم دم جنکشن، مدھیم گرام، باراسات، ہابڑا، گوبر ڈانگا، ٹھاکر نگر، بنگاؤں اور ماجھر گرام سمیت کئی اسٹیشنوں پر رکے گی۔ اس ٹرین کا کم از کم کرایہ 35 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 150 روپے مقرر کیا گیا ہے۔اے سی ریک کا استعمال کرتے ہوئے ایک اور لوکل ٹرین روزانہ صبح 9:48 بجے سیالدہ سے روانہ ہوگی اور دوپہر 12:07 بجے کرشنا نگر پہنچے گی۔ واپسی میں یہ ٹرین 1:10 بجے روانہ ہو کر 3:40 بجے سیالدہ پہنچے گی۔ یہ ٹرین کرشنا نگر جاتے ہوئے بدھان نگر روڈ، دم دم جنکشن، بیلگھڑیا، سود پور، کھردہ، بارک پور، شیام نگر، نئی ہٹی، کنچڑا پاڑہ، کلیانی، چاکدہ اور رانا گھاٹ اسٹیشنوں پر رکے گی۔ریلوے حکام کے مطابق رانا گھاٹ، بنگاؤں اور سیالدہ کرشنا نگر روٹ پر اے سی لوکل ٹرینوں کے چلنے سے ہزاروں مسافروں کو آرام دہ اور جدید سہولتوں سے آراستہ سفر کا موقع ملے گا۔
بنگاؤں، سیالدہ اور کرشنا نگر روٹ پر اے سی لوکل ٹرینوں کی شروعات
مقالات ذات صلة
