کولکتہ، 03/ نومبر شرد اتسو کے بعد ریاست کا سب سے بڑا ثقافتی تہوار، بین الاقوامی کولکتہ کتب میلہ آئندہ سال 22 جنوری سے 3 فروری 2026 تک کرونا موئی، سالٹ لیک کے کتب میلہ پرگنن میں منعقد ہوگا۔ میلے کا افتتاح حسبِ روایت وزیر اعلیٰ مغربی بنگال محترمہ ممتا بنرجی کریں گی۔ افتتاحی تقریب میں ممتاز شعرا، ادبا اور دانشورانِ ادب و ثقافت شرکت کریں گے۔گزشتہ سال کتاب میلے میں 27 لاکھ کتاب دوستوں نے شرکت کی تھی، جبکہ کتابوں کی فروخت 23 کروڑ روپے تک پہنچی۔ میلے کے منتظمین نے حکومتِ مغربی بنگال، بلدیہ و شہری ترقیات محکمہ، کے ایم ڈی اے، اطلاعات و ثقافت محکمہ اور پولیس انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔اس بار پہلی مرتبہ ارجنٹینا بین الاقوامی کولکتہ کتاب میلے کا فوکل تھیم ہوگا، جس سے بھارت اور ملک ارجنٹینا کے درمیان ثقافتی روابط مزید مستحکم ہونے کی امید ہے۔میلے میں برطانیہ، امریکہ، جرمنی، فرانس، اسپین، آسٹریلیا، جاپان، تھائی لینڈ، پیرو، کولمبیا سمیت کئی دیگر ممالک کے ناشرین شرکت کریں گے۔ ہندوستان کی مختلف ریاستوں، دہلی، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، پنجاب، تمل ناڈو، گجرات، مہاراشٹر، بہار، آسام، جھارکھنڈ، اڑیسہ، تریپورہ وغیرہ کی اشاعتیں بھی نمایاں رہیں گی۔
میلے کے دوران ’کلکتہ لٹریچر فیسٹیول‘ (KLF) کا انعقاد 24 اور 25 جنوری 2026 کو ہوگا۔سال 2027 میں کتاب میلہ اپنی گولڈن جوبلی منائے گا، جس کے لیے منتظمین نے 1976 سے 1996 تک میلے کی نایاب تصویریں جمع کرنے کی اپیل کی ہے۔
کولکتہ میں 22 جنوری تا 3 فروری، 49 واں بین الاقوامی کتب میلہ کا اعلان
مقالات ذات صلة
