مٹیابرج میں 400 ضرورت مندوں کو کمبل تقسیم
کولکاتہ:کولکاتہ میں سرد موسم کے بیچ غریب اور ضرورت مندوں کے لیے راحت کا کام سامنے آیا ہے۔ مٹیابرج اسمبلی حلقہ کے وارڈ نمبر 1 میں ٹی جی روڈ پر مقامی کونسلر ستیندر سنگھ کی قیادت میں تقریباً 400 افراد کے درمیان کمبل تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر مٹیابرج کے ایم ایل اے عبدالخالق مولا نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت سب کی ترقی اور فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے اور سردی کے موسم میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔مہیشتلہ میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 1 کے کونسلر ستیندر سنگھ نے کہا کہ ان کے لیے سیاست سے زیادہ خدمت اہم ہے، وہ ترقیاتی کاموں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور وارڈ کے لوگ خود اس کا ثبوت ہیں۔ کمبل تقسیم کے اس پروگرام میں وارڈ نمبر 3 کے کونسلر روشن علی منڈل، ترنمول لیڈر راج کمار تھاندر، وارڈ نمبر 1 ترنمول کے صدر راکیش جیسوار، مدن ساو سمیت کئی ترنمول کارکنان اور حامی موجود رہے۔سرد رات میں کمبل ملنے سے مقامی لوگوں نے راحت محسوس کی اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔
