ہومWest Bengalممتا مالدہ میں، ابھیشیک بیربھوم میں

ممتا مالدہ میں، ابھیشیک بیربھوم میں

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ترنمول نے انتخابی مہم کو دیا فل تھروٹل

کولکاتہ: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس نے اپنی انتخابی مہم مزید تیز کر دی ہے۔ایک طرف وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مالدہ میں پارٹی امیدواروں کے حق میں جلسے اور ریلیاں کر رہی ہیں، تو دوسری طرف آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی بھی بیربھوم اور مغربی بردوان میں انتخابی میدان میں پوری طرح سرگرم ہیں۔اتوار کو ابھیشیک بنرجی نے بیربھوم کے ہانسن اسمبلی حلقہ کے امیدوار فیض الحق عرف کاجل شیخ کی حمایت میں تاراپیتھ سے متصل کرکریا چوراہے پر ایک عوامی جلسہ کیا۔اس سے پہلے وہ مغربی بردوان کے بارابانی میں بھی پارٹی امیدوار بِدھان اپادھیائے کے حق میں مہم چلا چکے ہیں۔اس طرح ابھیشیک ایک ہی دن میں مختلف اضلاع میں پارٹی کے لیے گراؤنڈ لیول مہم کو مضبوط کرتے نظر آئے۔ادھر ممتا بنرجی اس وقت مالدہ میں انتخابی سرگرمیوں کی قیادت کر رہی ہیں۔شمالی بنگال میں ان کی مسلسل موجودگی کو ترنمول کی اہم سیاسی حکمت عملی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔خاص طور پر ایسے وقت میں جب مالدہ سمیت کئی اضلاع میں سیاسی درجہ حرارت پہلے ہی کافی بڑھ چکا ہے۔سیاسی حلقوں کے مطابق ممتا اور ابھیشیک کی بیک وقت سرگرمی یہ ظاہر کرتی ہے کہ ترنمول اس بار انتخابی مہم کو کسی ایک خطے تک محدود نہیں رکھنا چاہتی۔پارٹی کی کوشش ہے کہ جنوبی بنگال سے لے کر شمالی بنگال تک ہر اہم حلقے میں اعلیٰ قیادت کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں رہنما اپنے اپنے جلسوں میں تقریباً ایک ہی سیاسی پیغام دے رہے ہیں۔چاہے معاملہ ایس آئی آر کا ہو، نوکر شاہی اور پولیس میں تبادلوں کا یا پھر بی جے پی اور الیکشن کمیشن کے مبینہ کردار کا، دونوں مسلسل مرکزی حکومت اور کمیشن کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ترنمول کی یہ جارحانہ مہم اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ پارٹی انتخابات کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے۔اب دیکھنا یہ ہوگا کہ ممتا اور ابھیشیک کی مشترکہ انتخابی حکمت عملی ووٹروں پر کتنا اثر ڈالتی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.