ہومWest Bengalچیف الیکٹورل آفیسر کی طرف سےا جماعتی اجلاس طلب

چیف الیکٹورل آفیسر کی طرف سےا جماعتی اجلاس طلب

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کولکاتہ، 28 اکتوبر (یو این آئی) مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) منوج کمار اگروال آج وسطی کولکاتہ میں واقع اپنے دفتر میں ووٹر فہرست کی خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) پر تبادلہ خیال کے لیے آل پارٹی میٹنگ کریں گے۔یہ میٹنگ الیکشن کمیشن (ای سی آئی) کی جانب سے باضابطہ اعلان کرنے کے ایک دن بعد ہو رہی ہے۔اس سال، سی ای او کے دفتر نے نظر ثانی کا عمل کو بحسن وخوبی انجام دینے کے لیے دو سطح کی نگرانی اور رابطہ کاری کا نظام متعارف کرایا ہے۔
مسٹر منوج کمار اگروال کولکاتہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ریاستی سطح کی میٹنگ کی صدارت کریں گے، جب کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ہر پارٹی کے مقامی رہنماؤں کے ساتھ ضلعی سطح پر اسی طرح کی میٹنگیں کریں گے۔
بدھ کے روز، وہ 4 نومبر کو فیلڈ ورک شروع ہونے سے پہلے حتمی ہدایات جاری کرنے کے لیے تمام ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسر (ڈی ای او)، الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر (ای آر او) اور بوتھ لیول آفیسر (بی ایل او) کے ساتھ ورچوئل جائزہ بھی لیں گے۔
پلان کے مطابق ایس آئی آر تین مرحلوں میں کرایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں، بی ایل او ہر گھر کا دورہ کرکے ووٹر کی تفصیلات جمع کریں گے اور گنتی کے فارم اپ ڈیٹ کریں گے۔ اس مرحلے کے اختتام پر ووٹر لسٹ کا مسودہ شائع کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں ووٹروں اور سیاسی جماعتوں کو مسودہ فہرست پر اعتراضات یا دعوے دائر کرنے کی اجازت ہوگی۔
آخری مرحلے میں، ای آر او حتمی ووٹر لسٹ شائع کرنے سے پہلے ان شکایات کو دور کریں گے۔اگلے سال مغربی بنگال، تین دیگر ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے، نظرثانی کا پورا عمل مارچ 2026 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ ریاست میں آخری مرتبہ ایس آئی آر 2002 میں کرایا گیا تھا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version