ہومWest Bengalالیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطحی ٹیم 18 نومبر کو بنگال پہنچے گی

الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطحی ٹیم 18 نومبر کو بنگال پہنچے گی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ایس آئی آر عمل کالے گی زمینی جائزہ

جدید بھارت نیوز سروس
کولکاتہ: الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم 18 نومبر کو مغربی بنگال کا دورہ کرے گی تاکہ ریاست میں جاری ایس آئی آر (اسپیشل سمری ریویژن) عمل کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔ ٹیم 21 نومبر کو ای وی ایم کے فرسٹ لیول چیک (FLC) ورکشاپ میں بھی شرکت کرے گی۔وفد میں سینئر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس گیانش بھارتی، پرنسپل سکریٹری ایس بی جوشی، پرنسپل سکریٹری مالے ملک اور ڈپٹی سکریٹری ابھینو اگروال شامل ہوں گے۔ یہ افسران کولکتہ، جنوبی 24 پرگنہ، نادیہ، مرشد آباد اور مالدہ کے زمینی حالات کا مشاہدہ کریں گے اور ووٹر لسٹ کی شفافیت یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔18 نومبر کو کولکاتہ شمالی، کولکاتہ جنوبی اور جنوبی 24 پرگنہ کے ڈی ای اوز اور ای آر اوز کے ساتھ اہم میٹنگ منعقد ہوگی۔ اجلاس میں چیف الیکٹورل آفیسر، ایڈیشنل سی ای او، جوائنٹ اور ڈپٹی سی ای او بھی موجود رہیں گے۔ مقصد انتخابی تیاریوں میں ہم آہنگی اور خامیوں کی نشاندہی کرنا ہے۔ 21 نومبر کی ایف ایل سی ورکشاپ میں ای وی ایم کے مختلف تکنیکی پہلوؤں اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں پر گفتگو کی جائے گی۔کمیشن کے مطابق ریاست میں 75.1 ملین سے زیادہ گنتی کے فارم تقسیم ہو چکے ہیں، جو ہدف کا 98 فیصد ہے۔ تاہم سلی گڑی، کالیا گنج، رائے گنج اور کولکتہ کے کچھ علاقوں میں رفتار اب بھی 75 فیصد سے کم ہے، جس پر کمیشن نے 4 دسمبر تک 100 فیصد تقسیم کی ہدایت دی ہے۔ دوسری طرف ریاست بھر کے بی ایل اوز اضافی دباؤ پر ناراض نظر آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بنیادی تدریسی ذمہ داریوں کے ساتھ گھر گھر فارم تقسیم کرنا اور جمع کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ بارک پور اسمبلی حلقے کے 38 بی ایل اوز نے اس سلسلے میں سب ڈویژنل ایڈمنسٹریٹر سوربھ چٹرجی کے پاس شکایت درج کرائی ہے، تاہم الیکشن کمیشن نے اس پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version