ہومWest Bengalہوڑہ ہائی اسکول ( ایچ ایس ) کے ہیڈ ماسٹر آفتا ب...

ہوڑہ ہائی اسکول ( ایچ ایس ) کے ہیڈ ماسٹر آفتا ب عالم پر لکھی گئی کتاب کا اجرائ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ہوڑہ ہائی اسکول ( ایچ ایس ) کے ہیڈ ماسٹر آفتا ب عالم پر لکھی گئی کتاب کا اجرائ
ہوڑہ 22ستمبر:ہوڑہ ہائی اسکول ( ایچ ایس ) کو ترقی کی منزلوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ہیڈ ماسٹر آفتاب عالم ، ملی ، سماجی اور سیاسی خدمات کے اعتراف میں ہوڑہ یو پی اسکول کے ہیڈ ٹیچر و نامور ادیب و شاعر شبیر ذوالمنان نے میدان درس و تدریس کے مرد آہن آفتا ب عالم علیگ کا اجراءریاستی وزیر اور سنٹرل ہوڑہ کے ایم ایل اے شری اروپ رائے کے ہاتھوں ایف این بینکوئٹ میں ہوا جہاں ریاستی وزیر جاوید احمد خان بھی مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ ہوڑہ ہائی اسکول کی منیجنگ کمیٹی کے صدر خورشید انور کی صدارت میںہونے والی اس تقریب کی نقابت ملی و سماجی شخصیت خواجہ احمد حسین نے کی۔ہوڑہ میونسپل کارپوریشن کے بورڈ آف ایڈ منسٹریشن کے چیئر مین ڈاکٹر سجوئے چکرورتی ، بورڈ آف ایڈ منسٹریشن کے رکن ریاض احمد ، آسنسول میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر محمد وسیم الحق ، پبلک سروس کمیشن کے سابق رکن و فارسی کے اسکالر پروفیسر ڈاکٹر منصور عالم، آسنسول کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولس محمد یارون، سابق کونسلر و کانکی نارہ گرلس اسکول کی سابق ہیڈ مسٹریس محترمہ شمیمہ خان ، ہوڑہ ضلع ترنمول اقلیتی سیل کے صدر سید شیخ مرسلین( سیمول دا)ملک کے نامور شاعر و نقیب ضمیر یوسف، نوجوان شاعر احمد معراج ، مبارک علی مبارکی وغیرہ اس تقریب کے دیگر معزز مہمانوں میں شامل تھے ۔ ہوڑہ کے مشہور شاعر وحشی ہوڑہوی نے منظوم سپاس نامہ پیش کیا۔ اس تقریب میں ہوڑہ ہائی اسکول و ہوڑہ یوپی اسکول کے ٹیچروں کے علاوہ بیشتر اسکولوں کے اساتذہ کرام و استانیوں کی بڑی جماعت بھی موجود تھی تو علمی، ادبی ، ملی اور سیاسی شخصیات کی کہکشاں بھی رونق بز م تھیں۔ ایف این بینکوئٹ کے جوائنٹ مالک نوشاد عالم ، شیب پور کمبائنڈ کلب کے سکریٹری شجاع الدین اور اس کلب کے سبھی اراکین نے اس پروگرام کا میاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version