Jammu and Kashmir

عمر عبد اللہ جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے پہلے وزیر اعلیٰ بن گئے

44views

سریندر چودھری نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز

سری نگر،16 اکتوبر (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کےنائب صدر عمرعبداللہ نے بدھ کے روز جموں وکشمیر یونین ٹریٹری کے پہلے وزیر اعلیٰ کے طور پرحلف لیا۔حلف برادری کی یہ تقریب یہاں جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر کنوکیشن سینٹر(ایس کے آئی سی سی) میں منعقد ہوئی جہاں جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عمر عبداللہ اور ان کے منتخب اراکین کو اپنےعہدوں کوحلف دلایا۔نیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈر سریندر چودھری نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پرحلف اٹھایا جبکہ پارٹی کے لیڈروں جاوید ڈار،سکینہ یتو، جاوید رانا اور ستیش شرما چمب نے کابینہ وزیروں کے طور پرحلف لئے۔حلف براداری کی اس تقریب میں جن نمایاں لیڈروں نے شرکت کی ان میں سینئر کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی، کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی، سماج وادھی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، سی پی آئی (ایم) لیڈر پرکاش کرت اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ شامل تھے اور اس موقع پر نینشل کانفرنس کے تمام لیڈران موجود تھے۔عمر عباللہ جموں وکشمیر میں یونین ٹریٹری کے پہلے وزیر اعلیٰ ہوں گے جبکہ اس عہدے پر دوسری بار فائز ہوں گے۔ان کی پہلی میعاد 2009 سے 2014 تک کانگریس کے ساتھ مخلوط حکومت کے تحت جموں و کشمیر کی ریاست کی مکمل حیثیت کے دوران تھی۔ذرائع کے مطابق عمر عباللہ بدھ کو ہی تین بجے تمام ایڈمنسٹریٹیو سکریٹرز کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔جموں وکشمیر میں دس برسوں کے طویل وقفے کے بعد عوامی حکومت بن رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کی 90 اسمبلی سیٹوں میں، این سی اور کانگریس نے 48، بی جے پی نے 29 اور پی ڈی پی نے تین پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اے اے پی کے معراج ملک نے اروند کیجریوال کی قیادت والی پارٹی کو جموں و کشمیر میں پہلی بار انتخابی جیت دلائی ہے۔
جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی ہماری ترجیح ہے: ملک ارجن کھرگے
کانگریس صدرملک ارجن کھرگے کا کہنا ہے کہ وہ جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا:’ہم خوش ہیں کہ ہمارا الائنس پارٹنر وزیر اعلیٰ بن گیا ہے اور جموں وکشمیر میں کافی عرصے کے بعد جمہوریت بحال ہوئی ہے‘۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں شیر کشمیر انٹر نیشنل کنوکیشن سینٹر کے باہر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’ہم خوش ہیں کہ ہمارے الائنس پارٹنر وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں‘۔ان کا کہنا تھا: ’جموں وکشمیر میں طویل عرصے کے بعد جمہوریت بحال ہوئی ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کو جلد یقینی بنائیں گے‘۔قابل ذکر ہے کہ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ کا حلف لیا۔ اس حلف برداری کی تقریب میں کانگریس صدر کے علاوہ لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی موجود تھیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.