West Bengal

وقف بل کے خلاف ترنمول اقلیتی سیل کی میٹنگ

124views

ہوڑہ کے لوگ بھی جلوس میں شامل ہوئے

کو لکاتہ 30 نومبر (راست)آج 30 نومبر بروز سنیچر کو وقف بل کے خلاف ترنمول کانگریس اقلیتی سیل کی جانب سے مرکزی کولکاتا کے رانی راس منی روڈ میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں کافی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا۔ رانی راس منی روڈ میں ریلی کی قیادت ایم پی کلیان بنرجی نے کی اور وہی اس ریلی کے مقرر خاص تھے۔ ان کی ہی قیادت میں وقب بل کے خلاف لڑائی چل رہی ہے۔آج ہوڑہ ضلع اقلیتی سیل کے جنرل سکریٹری ارمان علی انصاری کی قیادت میں وارڈ نمبر ایک سے ایک جلوس رانی راس منی روڈ کولکاتا پہنچا۔ اس موقع پر ہوڑہ ضلع اقلیتی سیل کے صدر شیخ غلام مرسلین ملا موجود تھے۔ یہاں اس جلوس کی قیادت مرسلین ملا نے ہی کی۔ان کے علاوہ اس جلوس میں قیوم انصاری، بدر الدضیٰ انصاری،محمد ارشد علی، شاہد علی انصاری وغیرہ شامل تھے۔وقت بل کے خلاف یہ ریلی کامیاب رہی۔اس عزم کے ساتھ اس ریلی کا اختتام ہوا کہ اس کے خلاف ہماری لڑائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک بل کو واپس نہیں لے لیا جاتا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.