29
حیدرآباد 11جنوری(یواین آئی)تلنگانہ کے عوام نے سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کی برسی اورمجاہد آزادی اودے اوبانا کی یوم پیدائش کے موقع پران دونوں کو بھرپورخراج پیش کیا۔وزیراعلی ریونت ریڈی نے لال بہادرشاستری کے پورٹریٹ پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔علاوہ ازیں مجاہد آزادی کی یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی پروگرام منعقد کئے گئے۔ریاستی حکومت نے برطانوی حکمرانوں کے خلاف آزادی کی جدوجہد میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لینے والے اوبانا کوبھرپورخراج پیش کیا۔اس سلسلہ میں پروگرام رویندربھارتی تھیٹرمیں منعقد کیاگیا۔