West Bengal

مرکز تعلیم نسواں کا تیسرا سالانہ تقریب بحسن و خوبی اختتام

21views

خود کو شریعت اسلام کے پابند بنائیں ایک عورت دیندار ہوگی تو کئی نسلیں دیندار پیدا ہونگی سے: خوشنما رشیدی

کولکاتا ( راست)مسلم انسٹی ٹیوٹ کے قادر نواز ہال میں مرکز تعلیم نسواں کی جانب سے تیسرا سالانہ جلسہ و تقسیم اسناد اور محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم بحسن خوبی اختتام پذیر ہوا۔تقریب میں موئے مبارک کی زیارت بھی کرائی گئی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی گل بانو غازی کولکاتا ، عالمہ فاضلہ مفتیہ فردوس جبیں گیا،عالمہ فاضلہ مفتیہ خوشنما رشیدی دھنباد سے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت عالمہ عائشہ عالم امجدی بانی و پرنسپل مرکز تعلیم نسواں تو وہیں قیادت قاری شہنواز انور نے فرمائی۔ جبکہ نظامت کے فرائض عالمہ فاضلہ شگفتہ انجم و عالمہ فاضلہ نسرین امجدی نے بخوبی انجام دیا۔ واضح رہے کہ پروگرام کا آغاز کائنات جاوید کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا جبکہ کلثوم غازی و فارحہ عمر نے اپنی نعت سے سامعین کے قلب کو منور کیا ۔ الحمدللہ اس سال شعبہ قراءت سے 6 طالبات فارغ ہونگی جن کے اسماء تسلیمہ خاتون پرولیا ویسٹ بنگال، عنبرین ناز مظفر پور بہار،اسمت بخش جمشیدپور جھارکھنڈ،الفیہ قریشی بنارس یوپی ،فاطمہ نور جمشیدپور جھارکھنڈ، یاسمین بیگم جمشیدپور جھارکھنڈ شامل ہے جنہیں بذریعہ ڈاک سند ارسال کیا جائیگا۔ اپنے خصوصی خطاب میں فردوس جبیں نے معاشرہ کو دیندار بنانے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ آج موبائل کی ضرورت اور اس کی اہمیت کیا ہے اور اس کا استمعال ہمیں کس طرح کرنا چاہیے اس پر غور کرنا چاہیے۔ اسلام میں سب سے زیادہ عورتوں پر پردے کی تاکید کی گئی۔ لیکن پردہ صرف لباس سے جسم کا نہیں بلکہ بد نگاہی ،بد زبانی ،بد اخلاقی اور بد کرداری سے بھی بچنا ہوگا۔ جس طرح سے ہماری مسلم بہنیں موبائل پر چند پیسوں و لائکس کمنٹس کی خاطر رقص کر تے ہوئے سوشل میڈیا ایپ پر ویڈیو اپلوڈ کرتی ہے جو شرمناک ہے۔ کیا انہیں خدا کا خوف نہیں ۔ امّاں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے یہی تعلیم دی ۔کیا ہم کربلا کے میدان کو نہیں جانتے دین اسلام کی بقا کی خاطر دین مصطفیٰ کی خاطر کتنے جانیں قربان ہوئی۔ آج ہم اسی دین سے دور ہو رہے ہیں۔ اُنہونے نے کہا کہ آئے ہم سب احکام خداوندی سے قریب تر ہوں تاکہ دنیا و آخرت میں بھلائیاں نصیب ہو۔ جبکہ خوشنما رشیدی نے سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر کہا کہ حُضور نے اتنی تکلفیں برداشت کی ہم امتیوں کی خاطر ، حُضور فرماتے ہیں میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز ہے کیا ہم اپنے حُضور کے آنکھوں کو ٹھنڈک نہیں پہنچائیں گے۔آج ہمیں دینی محفل میں شریک ہونے کے لئے فرصت نہیں ، عالموں کی صحبت میں نہیں بیٹھتے ،مدارس سے دور رہتے ہے یاد رکھیں یہ سب وہی جگہ ہے جہاں سے آپ کو اللہ کے قریب ہونے کا راستہ ملےگا۔ جس کے بعد عالمہ عائشہ عالم امجدی نے اپنے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خطبے میں کہا کے مرکز تعلیم نسواں کا صرف ایک مقصد ہے ہماری بہنیں شریعت اسلام کے پابند ہو جائیں ۔حُضور سے پکی اور سچی محبت کرنے والی بن جائیں اور اللہ کا خوف دلوں میں سما جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ دین محمدی کے تحفظ کی خاطر اپنے اولاد کو حافظ قرآن اور عالم دیں ضرور بنائیں اللہ کا شکر ہے کے مرکز تعلیم نسواں کے قیام کے بعد یہ تیسرا اجلاس منقد ہوا۔ جس میں سینکڑوں خواتین نے حصہ لیا اور میری حوصلہ افزائی کی۔ میں تمام خواتین سے اپیل کرتی ہوں کے آپ جہاں بھی رہے دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی ضرور حاصل کریں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نعت و قراءت مقابلہ ہوا جس میں کئی مدرسے و اسکولز کی طالبات نے حصہ لیا۔ جامعہ مدینۃ البنات کی طالبہ شفا فاطمہ قراءت میں اول پوزیشن حاصل کی جبکہ شاہین پروین نے نعت میں پہلا مقام حاصل کی۔پروگرام کے اختتام سے قبل ادارے کے بانی و ڈائریکٹر قاری شاہنواز انور نے کہا کہ مرکز تعلیم نسواں کا آغاز لاک ڈاؤن میں شروع ہو گیا تھا۔ اور گزشتہ تین سالوں سے الحمدللہ ہر سال سالانہ جلسہ کا انعقاد ہو رہا ہے ۔ ہمارا سلوگن بھی ہے کے “نور علم سے جہالت کو دور کرنا ہمارا مقصد ” جس طرح سے سوشل میڈیا کے ذریعہ ہے حیائی پروان چڑھ رہی ہے اسی سوشل میڈیا ایپ سے دین کی دعوت بھی دی جا سکتی ہے۔ الحَمدُ اللہ اور ہم اس میں کامیاب بھی ہورہے ہیں ۔ آج ملک بھر سے مختلف ریاستوں سے سینکڑوں طالبات الگ الگ کورسز کے ذریعہ دینی تعلیم سے جڑ رہے ہیں ۔اگر آپ بھی یا آپ کے رشتہ دار میں کوئی ہمارے آن لائن دینی تعلیم کے کورسز میں داخلہ لینا چاہتے ہیں تو ہمارا نمبر 7979836498 پر رابطہ کریں۔ غور طلب ہو کے پروگرام کو کامیاب بنانے میں شاینہ عالم اور شاہینہ واحد اور دیگر طالبات و عوام کا اہم رول رہا ہے ۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.