
تصور سے بڑی سزا دی جائے گی : وزیر اعظم مودی
نئی دہلی، 24 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو بہار کے مدھوبنی میں ایک جلسہ عام کے دوران کہا کہ پہلگام حملے میں ملوث دہشت گردوں اور سازش کرنے والوں کو ایسی سزا دی جائے گی جسکا انہوں نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردوں نے جس بربریت کے ساتھ معصوم ہم وطنوں کو قتل کیا اس سے پوری قوم غمزدہ ہے۔ پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے غم میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ خاندان کے افراد جو اس وقت زیر علاج ہیں جلد صحت یاب ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ حملہ نہ صرف غیر مسلح سیاحوں پر ہی نہیں ہوا ہے بلکہ ملک کے دشمنوں نے بھارت کے تقدس پر حملہ کرنے کی جرات کی ہے۔ اس دہشت گردانہ حملے میں کسی نے اپنا بیٹا کھویا، کسی نے اپنا بھائی کھویا اور کسی نے اپنی شریک حیات کو کھو دیا۔ ان میں سے کچھ بنگالی بولتے تھے، کچھ کنڑ بولتے تھے، کچھ اوڈیا، کچھ مراٹھی، کچھ گجراتی، کچھ بہار سے تھے۔ آج کارگل سے کنیا کماری تک ان تمام لوگوں کی موت پر ہمارا غم اور غصہ ایک جیسا ہے۔وزیر اعظم نے سخت الفاظ میں کہا کہ ملک کے دشمنوں نے ہندوستان کی روح پر حملہ کرنے کی جسارت کی ہے۔ میں واضح الفاظ میں کہنا چاہتا ہوں کہ جن دہشت گردوں نے یہ حملہ کیا اور جنہوں نے اس حملے کی منصوبہ بندی کی ان کو اس سے بڑی سزا ملے گی جس کا وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ انہوں نے کہا، ”میں پوری دنیا سے کہتا ہوں کہ ہندوستان ہر دہشت گرد اور ان کے حامیوں کی شناخت کرے گا، ان کا پتا لگائے گا اور سزا دے گا۔”انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی سزا کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ پورا ملک اس قرارداد پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی قوت ارادی اب دہشت گردی کے آقاوں کی کمر توڑ دے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت پر یقین رکھنے والا ہر شخص ہمارے ساتھ ہے۔ وزیر اعظم نے مختلف ممالک اور رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا جو اس مشکل وقت میں ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر اعظم نے قومی پنچایتی راج دن کی اس تقریب میں 13,480 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج بہار کی ترقی سے متعلق ہزاروں کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ بجلی، ریلوے اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق یہ مختلف کام بہار میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ہندی زبان کے معروف ادیب رام دھاری سنگھ دنکر کو ان کی برسی پر خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
