جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 17اکتوبر: ریاستی منشور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین بندھو ترکی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین بندھو ترکی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے انتخابی منشور اور اتحادیوں کے منشور میں یکسانیت ہو، اس کے لیے اتحادیوں کے ساتھ منشور پر بات کی جائے گی تاکہ ہم انہی مسائل پر عوام کے پاس جائیں۔ کانگریس کے منشور میں جھارکھنڈی جذبے کو شامل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہاں کا ورثہ، تہذیب، ثقافت، پانی، جنگلات اور زمین ہمارے منشور کی بنیادی اساس ہیں۔ جھارکھنڈ میں دہائیوں سے رہنے والے لوگوں کی ترقی کا راستہ طے کرنے کو منشور میں ترجیح دی گئی ہے، ہم نے تمام برادریوں اور زبانوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے جھارکھنڈ کی خوشحالی کے لیے منشور تیار کیا ہے۔ میٹنگ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ریاستی کانگریس کے ترجمان سونال شانتی نے کہاکہ میٹنگ میں پوری ریاست کے عام لوگوں، سول سوسائٹی، دانشوروں، نوجوانوں اور طلبہ تنظیموں کے ساتھ مشاورت کے مطابق تیار کیے گئے مسودہ منشور کے اہم نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عوام الناس کے تیار کردہ منشور پر مکمل بحث کے بعد کچھ دیگر اہم مسائل کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پوری ریاست سے موصول ہونے والی تجاویز کی بنیاد پر اس بار کا منشور تمام لوگوں کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے اور مسائل کی بروقت تکمیل پر زور دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ منشور پر اعلیٰ قیادت سے بات چیت کرکے اسے حتمی شکل دینے کے بعد تاریخ طے کرکے منشور جاری کیا جائے گا۔
26
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
میّاں سمّان یوجنا کی پانچویں قسط 11 دسمبر تک مل جائے گی
تقریباً 57 لاکھ خواتین کے کھاتے میں پہونچیں گے 2500 روپے جدید بھارت نیوز سروسرانچی، یکم دسمبر:۔ جھارکھنڈ کی خواتین کے...
ہیمنت کابینہ کے فیصلے سے تلملائے ہیمنتا
جھارکھنڈ میں ’کچھ چیزوں ‘ کا مطالعہ کرنے کیلئے دو وفد بھیجیں گے جدید بھارت نیوز سروسرانچی، یکم دسمبر:۔ اسمبلی...
بنگال سے آلو کی سپلائی روکنے کے بعد ہیمنت سورین ایکشن میں
چیف سکریٹری کو اس سلسلے میں فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، یکم دسمبر:۔ چیف منسٹر...
ایڈز ایک خاموش قاتل بیماری ہے، اس کی جانچ کرانے میں نہ شرمائیں اور نہ گھبرائیں
پاکوڑ میں عالمی یوم ایڈز کے موقع پر انسانی زنجیر بنا کر عوام کو آگاہ کیا جدید بھارت نیوز سروسپاکوڑ یکم...