32
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 16 اکتور:۔ رانچی پولیس لائن میں منعقدہ ایک تقریب میں نئے ترقی پانے والے اے ایس آئی کو بیچ پہنا کر اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی، سٹی ایس پی، کوتوالی اور صدر ڈی ایس پی سمیت کئی افسران موجود تھے۔ اس موقع پر ایس ایس پی نے کہا کہ نئے ترقی پانے والے اے ایس آئی کو ایسی تبدیلیاں لانی چاہئیں تاکہ رانچی پولیس کے ساتھ ساتھ اپنی اچھی شبیہ بن سکے۔ نئے ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں میں خوشی صاف دکھائی دے رہی تھی جنہیں اعزاز سے نوازا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ جھارکھنڈ پولیس ہیڈ کوارٹر نے حال ہی میں تقریباً دو ہزار پولیس اہلکاروں کو ترقی دی تھی۔