National

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سنگم میں اسنان کیا

99views
مہاکمبھ نگر، 10 فروری (ہ س)۔ ملک کی پہلی شہری، صدر دروپدی مرمو نے پیر کو پریاگ راج کے  تروینی سنگم میں اسنان کیا۔ صدر مرمو نے تروینی سنگم پر پرندوں کو کھانا کھلایا۔  قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ہندوستان کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے بھی مہا کمبھ میں اسنان کیا تھا۔ صدر کے دورہ کے پیش نظر پریاگ راج میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ صدر دروپدی مرمو کا پیر کی صبح پریاگ راج پہنچنے پر گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ان کا استقبال کیا۔ یہاں سے صدر ایریل گھاٹ پہنچیں، جہاں سے وہ کروز پر سوار ہوئیں اور تروینی سنگم پہنچیں۔ اس دوران صدر نے ڈیک پر کھڑے ہو کر کشتی کا بھی لطف اٹھایا اور اپنے ہاتھوں سے پرندوں کو کھانا کھلایا۔  ویدک منتروں کے جاپ کے درمیان صدر نے تروینی سنگم میں ڈبکی لگائی۔ اس سے پہلے صدر جمہوریہ نے تروینی سنگم پر پھول اور ناریل چڑھائے اور ارگھیہ پیش کرکے سورج کی پوجا کی۔ اس کے بعد، ویدک منتروں اور اشلوکوں کے جاپ کے درمیان، انہوں نے سنگم کے مقام پر پوجا کی اور سنگم کی آرتی بھی کی۔ اس دوران گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی انہیں مہا کمبھ کے انعقاد اور اس سے متعلق مختلف انتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.